بھاگ ناڑی، پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایس ایچ او جانبحق، دو اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بھاگ پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او بھاگ ناڑی انسپکٹر لطف علی کھوسہ جانبحق ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ ناڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں ایس ایچ او لطف علی کھوسہ جانبحق جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بھاگ پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او بھاگ ناڑی انسپکٹر لطف علی کھوسہ جانبحق ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا، جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاکہ ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کے پسِ منظر کا پتہ لگایا جا سکے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایس ایچ او کے مطابق
پڑھیں:
زاہدان میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-4
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے شورش زدہ جنوب مشرقی شہر زاہدان میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق سیستان بلوچستان میں بے امنی کی نئی لہر میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت حملہ کردیا جب یہ اہلکار سرچ آپریشن کے لیے پہنچے تھے۔یہ نہیں بتایا کہ چھاپہ مار ٹیم کس گروہ کے خلاف آپریشن کے لیے گئی تھی۔