کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز مین قائم نجی بینک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ٹکر مارنے کے بعد موٹرسائیکل سوار کو روند دیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے، جنہوں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم عمر اندازاً 30 سال کے قریب ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈیفنس تھانے کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر نوید نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حادثہ اختر کالونی سگنل کے قریب پیش آیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر
پڑھیں:
کراچی: ماڑی پور نیو ٹرک اڈا کے قریب بس الٹ گئی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے ماڑی پور نیو ٹرک اڈا کے قریب بس الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس الٹنے کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔