جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مالدیپ، صدر، وزیر دفاع اور ڈیفنس فورس چیف سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
جنرل ساحر شمشاد مرزا مالدیب کے صدر محمد معیزو، وزیر دفاع محمد غسان مامون اور ڈیفنس چیف میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کے سرکاری دورے مالدیپ کے صدر، وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقاتیں کیں۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں عالمی و علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے، عسکری سطح پر روابط مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
فریقین نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، مالدیپ کی سول و عسکری قیادت نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر