Express News:
2025-12-09@08:01:21 GMT

کراچی؛ ڈیفنس میں ایک اور کروڑ پتی گھریلو ملازم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

کراچی:

پولیس نے ڈیفنس میں ایک اور کروڑ پتی گھریلو ملازم  کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے سونا اور نقدی برآمد ہوئی ہے اور انہوں نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ساحل پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر گھریلو ملازم کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی برآمد کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت واجد علی کے نام سے ہوئی تاہم ساحل پولیس نے گھر کی مالکن کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم گزشتہ 8 سال سے خاتون کے گھر میں ملازمت کر رہا تھا اور ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی سال سے مذکورہ گھر سے رقم اور قیمتی سامان چوری کرتا آ رہا ہے، ملزم طویل عرصے سے وقتاً فوقتاً گھر کی الماری سے نقد رقم، سونا، ڈالر اور دیگر قیمتی اشیا چوری کرتا رہا، اسی طرح  اے ٹی ایم اور چیک بک کے ذریعے بھی بھاری رقوم منتقل کی ہے جس کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے مزید انکشاف پر پولیس نے اس کی نشان دہی پر بھاری مالیت کا سونا  اور نقد رقم برآمد کرلی جس میں 5،5 تولہ سونے کے 2 بسکٹ، 2،2 تولہ سونے کے 2بسکٹ، ایک،ایک تولہ سونے کے 7بسکٹ اور دو لاکھ 27 ہزار روپے نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران مزید انکشاف کیا ہے کہ چوری کی گئی رقم سے بھاری مالیت کی جائیداد اور گاڑیاں خریدی ہیں اور بھاری رقوم اپنے اکاؤنٹ سے دیگر اکاؤنٹس میں بھی منتقل کی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ساحل پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار گھریلو ملازم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جو ملزم کے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد سمیت دیگر تفصیلات حاصل کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گھریلو ملازم نے بتایا کہ پولیس نے

پڑھیں:

کراچی: 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار

فائل فوٹو

کراچی میں 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے 2003 میں ذاتی رنجش پر باپ اور بیٹے کو قتل کیا تھا۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ بلدیہ پولیس نے تکنیکی بنیاد پر اہم کارروائی کی، ملزم نے مقتول سہیل اور محمد اسماعیل کو سر اور چہرے پر گولیاں ماری تھیں۔

کراچی: متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شیرشاہ میں رینجرز کی کارروائی کے دوران متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔

امجد شیخ نے بتایا کہ تھانہ بلدیہ میں 5 نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، مرکزی ملزم عرصہ دراز سے فرار تھا اور فرضی نام استعمال کرتا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم عمران ناگوری عرف اقبال سے مزید تفتیش جاری ہے، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی اردو یونیورسٹی نے نابینا سابق ملازم پر بھاری ہرجانے کا حق دعویٰ دائر کردیا
  • لاہور؛ 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی؛ باپ بیٹے کے قتل میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم 22 سال بعد گرفتار
  • بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار
  • کراچی: 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار
  • حیدرآباد، ایک گھنٹے میں دو پولیس مقابلے، دو زخمی ملزمان گرفتار
  • کراچی، ڈیفنس سے گرفتار ’کرولا گینگ‘ کے سنسنی خیز انکشافات
  • ڈیفنس میں گھریلو ملازم 5 کروڑ سے زائد لوٹ کر فرار
  • موچکو پولیس کی کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام، منشیات فروش گرفتار
  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کے رواں ہفتے 364آپریشن