data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی؛ موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں 1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔اتھارٹی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81 ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔

دوسری جانب انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں اور 4581 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ 1862 مقامات سیل اور 3550 چالان اور 1 کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز، ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد پار

ملک میں مہنگائی میں کمی کی رپورٹ پر پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کاروبار کا مثبت زون میں آغاز کیا اور سرمایہ کاروں نے حصص کے لین دین میں دلچسپی دکھائی۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 935.38 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 168,997 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو پچھلی بندش 168,062.19پوائنٹس کے مقابلے میں 0.56 فیصد بہتری ظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ کاروبارِ حصص کے دوران 100 انڈیکس آج 169,289.21 پوائنٹس تک بھی گیا مگر کچھ دیر تیزی میں کمی آ گئی۔نومبر 2025 کے لیے پاکستان کی بنیادی مہنگائی معمولی کمی کے ساتھ 6.24 فیصد سے گھٹ کر 6.15 فیصد ہوگئی، سال کے اختتام کے قریب یہ کمی سرمایہ کاروں کے لیے قیمتوں کے دباؤ میں کمی کا مثبت اشارہ سمجھی گئی۔ایک روز قبل بھی بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی، جو 1,384.50 پوائنٹس بڑھ کر 168,062.19 پوائنٹس پر بند ہوا، جو گزشتہ تجارتی سیشن کے 166,677.70 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.83 فیصد مثبت تبدیلی تھی۔ریڈی مارکیٹ میں 735.52 ملین شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 46.18 ارب روپے رہی، جو گزشتہ سیشن کے 592.74 ملین شیئرز اور 41.96 ارب روپے مالیت سے زیادہ تھی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی بڑھ کر 18.866 ٹریلین روپے سے 19.032 ٹریلین روپے ہوگئی۔گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 484 فعال کمپنیوں میں سے 278 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 162 میں کمی جبکہ 44 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

متعلقہ مضامین

  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈ سینٹر پر حملے کی ویڈیو جعلی ہے، رپورٹ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 419 پوائنٹس کی کمی
  • پنجاب میں 120 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد ای چالان، 35 کروڑ روپے کے جرمانے
  • سٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز، ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد پار
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 700 روپے اضافہ
  • پاکستان بھر میں جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر خواتین پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری
  • ملک میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ، تفصیلی رپورٹ جاری
  • بلوچستان میں ایڈز سے ایک سال میں 452 اموات، مریضوں کی تعداد 3303 تک پہنچ گئی
  • جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹکس کا شاندار اسکول
  • 72 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر1 لاکھ 26 ہزار چلان؛13 کروڑ 48 لاکھ کے جرمانے