موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی   مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں  1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔اتھارٹی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81  ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔دوسری جانب انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں اور 4581 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ 1862 مقامات سیل اور 3550 چالان اور 1 کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسپن بولدک کے مختلف مقامات پر حملے بزدلانہ کارروائی ہے،دانش چنا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بدھ کی صبح افغان طالبان کے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے، افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں اور سرحدی چیک پوسٹس پر ہونے والی کارروائیوں کی پاکستان کنزر ویٹو پارٹی کے سربراہ دانش چنا اور سیکرٹری جنرل گلنار میمن نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت نے 45 سالہ مہمان نوازی کا بدلہ جارحیت اورسرحدی اشتعال انگیزی کی صورت میں دے کر ایک افسوسناک تاریخ رقم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کی پناہ گاہ اور سہولت کاری کے لئے استعمال ہورہی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں بار بارحملے ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان اور بے گناہ شہریوں پر یہ حملے ناقابلِ قبول اور ناقابلِ برداشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے افغان فورسز کو تاریخی جواب دیا اور دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایاان رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت فوری طور پر پاکستانی شہریوں اور افواجِ پاکستان پر حملے بند کرے اور اپنی سرزمین پر خوارج و دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرے۔دریں اثناء پاکستان کنزر ویٹو پارٹی کے سربراہ دانش چنا اور سیکریٹری جنرل گلنار میمن نیحا لیہ بھارتی فوجی بیانات کی مذمت کرتے ہوئیپر سخت ردِعمل میں کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرنے لگی ہے،جبکہ معرکہ حق کو 5 ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی سیاسی ماحول اور انتخابی مہم کے تناظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی جنگجوانہ اور پروپیگنڈے پر مبنی بیانات دہرا رہی ہے جو ہر انتخابی دور میں سامنے آتے ہیں۔ نے پاکستان کنزر ویٹو پارٹی نے ان بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ڈینگی کے حملے جاری؛ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ
  • پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ
  • موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے تابڑتوڑ حملے جاری 
  • آزاد کشمیر میں ڈینگی نوجوان کی جان نگل گیا، سینکڑوں افراد متاثر
  • خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 71 کیسز، ماہرین نے عوامی تعاون کی اپیل کر دی
  • خیبرپختونخوا میں ڈینگی پھر سر اُٹھانے لگا، 71 تازہ کیسز کی تصدیق
  • محکمہ صحت سندھ نے ملیریا کیسز سے متعلق جامع رپورٹ جاری کر دی
  • محکمہ صحت سندھ نے ملیریا کیسز سے متعلق جامع رپورٹ جاری کردی
  • اسپن بولدک کے مختلف مقامات پر حملے بزدلانہ کارروائی ہے،دانش چنا