قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا، کنسورشیم کی جانب سے کام جاری ہے،  اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا گیا ہے کہ ملک مین انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ بدستور موجود ہے اور اسے مکمل طور پر دور نہیں کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جا سکا، کنسورشیم کی جانب سے کام جاری ہے،  پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں کمیٹی نے ملک بھر میں موبائل سگنلز کی ناقص صورتحال پر اگلے اجلاس میں پی ٹی اے حکام کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں اسلام آباد آئی ٹی پارک کے منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ دوران اجلاس پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی انٹرنیٹ کی اجلاس میں آئی ٹی

پڑھیں:

جرمنی سے آئے پارسل سے 30 کروڑمالیتی نشہ آور گولیاں برآمد

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) پاکستان کسٹمز نے کراچی انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے تقریباً 30 کروڑ روپے مالیت کی نشہ آور گولیوں کو پارسل میں موجود اسپیکرز اور لیمپس کے اندر چھپاکر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف بی آر کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی کے ایئرپورٹ کارگو کنٹرول یونٹ (اے سی سی یو) کے افسران نے جانچ پڑتال کے دوران ایم ڈی ایم اے (Ecstasy) کی 9,455 گولیاں ضبط کرلیں جن کی مالیت 29 کروڑ 97 لاکھ 91 ہزار روپے ہے۔

منشیات جرمنی سے موصولہ ایک پارسل میں موجود اسپیکرز اور ایک آی ڈی لیمپس کے اندر چھپا ئی گئی تھی۔ اس کھیپ کو غلط طور پر کپڑے، جرابیں اور میوزک باکسزکے طور پر ظاہر کیا گیا تھا۔

کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کی اس کوشش میں ملوث وصول کنندگان اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں آسٹریلیا کا بدستور پہلا نمبر، انگلینڈ کی تنزلی
  • سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے ثقافتی دن منانے کی تمام تیاریاں مکمل
  • طیاروں کی ہوا میں بیکٹیریا موجود ہونے کا انکشاف
  • ایک کروڑ گھروں تک تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا ہدف
  • پاکستان میں جاسوسی کے لئے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کئے جانے کا انکشاف
  • شام میں نئی حکومت کے خلاف بشارالاسد کے ارب پتی کزن کی خفیہ پلاننگ بے نقاب
  • کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پھر ملتوی، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
  • اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ سٹی کونسل کی واٹرکارپوریشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد ممبران کے ساتھ نیپا چورنگی پر جائے حادثے کا دورہ اور میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کررہے ہیں
  • جرمنی سے آئے پارسل سے 30 کروڑمالیتی نشہ آور گولیاں برآمد
  • خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی