ملک میں انٹرنیٹ کیبل فالٹ مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا ہے: سیکرٹری آئی ٹی کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل میں پیدا ہونے والا فالٹ تاحال مکمل طور پر بحال نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے بتایا کہ فالٹ دور کرنے کے لیے متعلقہ کنسورشیم کی جانب سے کام تیزی سے جاری ہے، تاہم مرمت کا عمل پیچیدہ اور وقت طلب ہے۔ سیکرٹری کے مطابق، انٹرنیٹ سروس کی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو عارضی طور پر متبادل بین الاقوامی روٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔
کمیٹی کے ارکان نے ملک کے مختلف حصوں میں موبائل سگنلز کی کمزور کارکردگی اور نیٹ ورک کے مسائل پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کو طلب کیا جائے گا تاکہ وہ تفصیلی وضاحت پیش کریں اور بہتری کے لیے عملی اقدامات بتائیں۔
اجلاس کے دوران اسلام آباد آئی ٹی پارک کے منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ پارک کی تعمیر کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور بقیہ مراحل جلد مکمل کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ منصوبہ کورین کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے، تاہم بعض انتظامی وجوہات کے باعث تاخیر کا سامنا ہے، جس پر وزیرِاعظم نے باضابطہ انکوائری کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکٹرم کی کمی اور قانونی تنازعات کے باعث نیٹ ورک کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ ملک اس وقت صرف 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم پر چل رہا ہے جو صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کے لیے ناکافی ہے۔ حکومت آئندہ دسمبر یا جنوری تک نیا اسپیکٹرم آکشن کرانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز میں بہتری لائی جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کے پی میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اگر بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر تعجب نہیں ہوگا، مگر افسوس ضرور ہوگا۔