یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر نوجوان نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا؛ 4 ہلاکتیں، 12 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
یوکرین کے شمالی شہر اووروچ کے ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
یوکرین کی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق حملہ آور نے تلاشی کے دوران دستی بم یا بارودی مواد سے دھماکا کردیا جسے جسم سے باندھ رکھا تھا۔
دھماکے میں حملہ آور خود بھی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس میں دم توڑ گیا۔ 23 سالہ حملہ آور خارکیف کا رہائشی تھا۔
حملہ آور کو حال ہی میں بیلاروس کی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ جب وہ فوج میں لازمی بھرتی کی شرط سے بچنے کے لیے فرار ہونا چاہتا تھا۔
حملے میں 3 دیگر خواتین ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 7 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
تاحال حملے کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
یوکرینی حکام نے واضح کیا ہے کہ فی الحال دھماکے کا روس-یوکرین جنگ سے براہِ راست تعلق ثابت نہیں ہوا۔ حملہ آور کے محرکات اور ارادے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ یوکرین میں روسی حملے کے بعد سے مارشل لا نافذ ہے جو فروری 2022 سے اب تک ساڑھے تین سال سے جاری ہے۔
قانون کے تحت 22 سے 60 سال کی عمر کے مردوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں، اور انہیں فوجی خدمات کے لیے بھرتی کیا جا سکتا ہے۔
حکام کے مطابق، جنگ کے دوران یوکرینی افواج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم حکومت نے سرکاری اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے۔
غیر سرکاری اندازوں کے مطابق، اب تک چار لاکھ سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حملہ ا ور
پڑھیں:
جیکب آباد،سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص قتل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-11-2
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں مختلف واقعات میں ایک شخص قتل ایک زخمی ،سیاہ کاری کی تہمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا کبوتر پکڑنے کی معمولی بات پر ایک نوجوان لہولہان ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بقامحمد تھانے کی حدود میں واقع قصبہ سہراب جکھرانی میں سیاہ کاری کی تہمت پر ملزم میر جان جکھرانی نے فائرنگ کرکے عبد الرحیم عرف شکر کانگیو کو قتل کردیا او رفرار ہو گیا جبکہ دوسرے واقعے میں مولاداد تھانے کی حدود قصبہ نائچ میں کبوتر پکڑنے کی معمولی بات پرجکھرانی برادری کے افراد نے نوجوان علی گوہر بلیدی کو ڈنڈے مار کر لہولہان کردیا ۔واقعے کے بعد زخمی نوجوان کو سول اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی زخمی نوجوان کے چچازاد بھاول نے بتایا کہ کبوتر پکڑنے کے جھوٹے الزام میں حملہ کرکے علی گوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔