کوئٹہ، ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی افسر کو گرفتار کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
ایف آئی اے کے مطابق ملزم بشیر احمد خود کو ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتا تھا۔ جسے کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اپنے آپ کو ایف آئی اے کا افسر ظاہر کرکے فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم بشیر احمد خود کو ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتا تھا۔ ملزم کو کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے جعلی تعیناتی لیٹر، جعلی کاغذات اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ، 2 اے ٹی ایم کارڈز اور 9 ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم بشیر احمد کو گرفتار کرکے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف آئی اے کے مطابق ملزم
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔