کراچی پولیس کا بڑا کارنامہ: ملکی اور غیرملکی جعلی کرنسی بنانے اور بیچنے میں ملوث ملزم کو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے ملکی اور غیرملکی جعلی کرنسی بنانے اور بیچنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کیمطابق ملزم بہزاد سے اے این ایف کے جعلی جوائننگ آرڈرز، جعلی چیکس ، پلاٹ کے جعلی کاغذات، جعلی ڈالر بنانے کے کاغذ، کیمیکل اور دیگراشیا بھی برآمد کی گئی۔ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سادہ لوح شہریوں کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دیتا تھا۔ ملزم نے کرنسی نوٹ کا درست سائز بنانے کی متعدد ڈائیاں بھی بنا رکھی تھی ملزم اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر 4 سال سے جعلسازی کر رہا تھا ۔ گرفتار ملزم کیساتھی میڈیکل ریپ اور کال سینٹر کا کام کرتے ہیں۔ ملزم نے کرنسی نوٹ ایک بیگ میں بھر کررکھے ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، بلٹ پروف جیکٹس اور اسلحہ برآمد
کراچی کے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ کلفٹن بوٹ بیسن میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان خودکو سرکاری ادارےکا افسر ظاہر کرکے تاوان وصول کرتے تھے۔
ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان نے ایک شہری سے 80 لاکھ روپےتاوان لیا جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا، گرفتار ملزمان سےکار، واکی ٹاکی سیٹس، 3بلٹ پروف جیکٹس،4 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ادھر خواجہ اجمیر نگری سے پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن سے لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے، لینس اور موبائل فون بر آمد کرلیےگئے۔