کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت درجے پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت درجے پر پہنچ گیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی فضاء کا معیار آج انتہائی مضر صحت ریکارڈ ہوا ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق کراچی میں فضائی آلودگی 260 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی کو، 200 تا 300 پرٹیکیولیٹ میٹر شدید آلودگی کو جبکہ 300 سے زائد پرٹیکیولیٹ میٹر خطرناک ترین آلودگی ظاہر کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انتہائی مضر ا لودگی
پڑھیں:
پاک امریکا تعلقات خطے اور عالمی امن کے لیے انتہائی اہم ہیں، رضوان سعید شیخ
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مستقبل کی خارجہ پالیسی ماحولیاتی تحفظ اور معاشی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ایک وجودی بحران (Existential Crisis) قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری اب معیشت اور ماحولیات دونوں کے تقاضوں کے مطابق ڈھل رہی ہے۔
پاک امریکا تعلقات خطے کے امن کے لیے ناگزیرفیوچر سیکیورٹی فورم 2025 میں خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات خطے اور عالمی امن کے لیے ’انتہائی اہم‘ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سفارت کاری، استحکام اور عملی معاشی ایجنڈے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ دنیا کے دو بڑے ممالک، امریکا اور چین کے درمیان تعلقات محض ترجیح نہیں بلکہ ضرورت ہیں، کیونکہ ان کے تعلقات میں توازن عالمی امن کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
ٹرمپ کے کردار کا اعترافانہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے گزشتہ ماہ 88 گھنٹے طویل تنازع کا خاتمہ ممکن ہوا۔ ان کے مطابق یہ اقدام ایک ایٹمی خطے میں بڑی کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ’اہم موڑ‘ ثابت ہوا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں بار بار تباہ کن سیلاب، بادل پھٹنے اور دیگر قدرتی آفات کے ذریعے ترقی کے سفر کو بارہا متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ہم 2 یا 3 سال میں تعمیر کرتے ہیں، وہ سیلاب بہا لے جاتا ہے، لیکن قرض ہمیں بہرحال واپس کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکز پائیداری (Sustainability) اور خود انحصاری (Self-Sufficiency) ہے۔
کشمیر تنازع کا حل خطے کے امن کی کنجیرضوان سعید شیخ نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ثالثی کی تجدید دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اسی مسئلے کے منصفانہ حل سے ممکن ہے۔
چین، افغانستان اور متوازن خارجہ پالیسیانہوں نے کہا کہ پاکستان ’کیمپ سیاست‘ سے دور رہتے ہوئے دنیا بھر کے ساتھ متوازن تعلقات چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کل کے نہیں اور نہ کل ختم ہونے والے ہیں۔
انہوں نے سی پیک (CPEC) کو علاقائی رابطے اور معاشی ترقی کا منصوبہ قرار دیا۔
افغانستان کے حوالے سے سفیر نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے شدید متاثر ہوا ہے مگر وہ لڑائی نہیں بلکہ بات چیت کا حامی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ صرف غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی باعزت طریقے سے کی جا رہی ہے اور پاکستان ویزا کی بنیاد پر سرحدی نقل و حرکت چاہتا ہے۔
پاکستان کا عالمی کرداراختتامی کلمات میں سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہتا ہے, بطور ’اقتصادی پل‘ جو بڑی طاقتوں کے درمیان تعاون اور امن کو فروغ دے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا پاکستان چین رضوان سعید شیخ ماحولیات