آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
— فائل فوٹو
آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور پہلے نمبر پر رہا۔
عالمی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج 255 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔
آج صبح لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور قصور میں فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آلودگی کے لحاظ سے کراچی 165 پارٹیکولیٹ میٹرز ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔
عالمی ویب سائٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے اور ایک اور بھارتی شہر کولکتہ چوتھے نمبر پر ہے۔
ماہرین صحت نے موجودہ صورتحال میں شہریوں کو احتیاط برتنے پر زور دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔