کراچی میں بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے گھیرا ؤکرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس کی جانب سے گھیرا ؤکرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دونوں دہشتگردوں کو زخمی کر کے گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے دو پستول، اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی جو ممکنہ طور پر وارداتوں میں استعمال ہونا تھی۔ ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے سہولت کاروں اور ممکنہ ٹارگٹس کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سعودی عرب: مویشی چوری کے الزام پر 13 پاکستانی گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض/طائف: سعودی عرب کے شہر طائف میں سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھیڑوں کی مسلسل چوری کے واقعات میں ملوث 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے مخبری، ریکی اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کی نگرانی کا دائرہ وسیع کیا۔ کئی روز کی تحقیقات کے بعد مختلف سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی آبادی نے مضافاتی علاقوں میں پے در پے وارداتوں کے بعد پولیس کو شکایات درج کرائی تھیں، جس کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد تمام کے تمام پاکستانی شہری ہیں۔ ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں اور عدالتی کارروائی باقاعدہ طور پر شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں چوری کو انتہائی سنگین جرم سمجھا جاتا ہے اور اس میں سخت ترین سزائیں رائج ہیں، جن میں ہاتھ کاٹنے جیسے شرعی احکامات بھی شامل ہیں۔