data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251020-11-12
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں چوری ، ڈکیتی ، رہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں کمی نہیں آسکی، تاجر و شہری سخت پریشان تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حد میں نامعلوم چوروں نے چانیہ پاڑے سید سٹی کے برابر محمد حسین پیالہ ہوٹل کے مالک محمد عمر انصاری کے گھر میں داخل ہوکر سونا ، چاندی ، موبائل ، نقدی ، کپڑے اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملنے سٹی پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں اور این درج کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی واضح رہے کہ ٹنڈوآدم شہر میں گذشتہ کئی روز سے سٹی تھانے کی حد میں مسلسل وارداتیں ہورہی ہیں شہری لاکھوں روپے مالیت کے موبائل ، نقدی ، سونا ، چاندی ،زیور ، موٹر سائیکلوں سے محروم ہوچکے ہیں مگر پولیس ملزمان کو گرفتار میں ناکام دکھائی دے رہی ہے پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تاجر و شہری سخت پریشان ہیں تاجر و شہریوں اور سول سوسائٹی نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد اور ایس ایس پی سانگھڑ سے چوروں ڈکیتوں اور رہزنوں کی فوری گرفتاری اور مسروقہ سامان کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ کوئی متحرک عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے والا ایس ایچ او سٹی تھانے پر تعینات کیا جائے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹنڈوا دم

پڑھیں:

بولان: لیویز تھانے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار، آگ بھی لگا دی

—فائل فوٹو 

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے بولان میں لیویز تھانے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نا معلوم افراد نے لیویز تھانے کو آگ بھی لگا دی۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی پٹاخوں کا کاروبار عروج پر ،انتظامیہ خاموش
  • بولان: لیویز تھانے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار، آگ بھی لگا دی
  • سکھر میں ڈکیتیوں اورموٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ
  • ٹنڈو جام: راہوکی میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ
  • کراچی میں ڈکیتی کی واردات، شہری سے 66 لاکھ روپے چھین لیے گئے
  • غریب طبقے پر مزید بوجھ: استعمال شدہ کپڑوں پر نیا ٹیکس عائد
  • کراچی: فلیٹ سے بیوہ خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
  • کراچی: طوطا پکڑنے کے بہانے نوجوان فلیٹ میں واردات کرکے فرار
  • لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پرڈی آئی جی آئی ٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا