طیاروں کی سیفٹی کیلئے"نو برڈ زون" قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
سٹی42: لاہور کی فضائی حدود میں طیاروں کو پرندوں سے پیش آنے والے ممکنہ خطرات سے بچانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی نے "نو برڈ زون" بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں رنگ فینسنگ کے ذریعے نو برڈ زونز کا قیام کیا جائے گا۔ہوائی اڈوں کے قریب موجود غیرقانونی ذبحہ خانے، پولٹری فارمز،کچرا پھینکنے کے مقامات کو فوری طور پر بند یا منتقل کیا جائے گا۔بیکریوں کا کچرا صرف منظور شدہ طریقے سے ٹھکانے لگانا لازم ہوگا۔ماحولیاتی اجازت کے بغیر کام کرنے والے پولٹری فارمز، ذبحہ خانے، چمڑا رنگنے والے یونٹس بند کیے جائیں گے۔
کھلے عام جانوروں کی کھال دھونا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ ہوائی اڈوں کے نزدیک کچرے کے ڈھیر پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مریم اورنگزیب کو ہدایت دی کہ پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس کو فوری طور پر متحرک کیا جائے۔مناواں ہسپتال، داہوری والا، PKLI، لاہور مشرقی بائی پاس، چونگی امر سدھو، اچھرہ، چاہ میراں کو نو برڈ زون قرار دے دیا گیا۔مذکورہ علاقوں میں وائلڈ لائف رینجرز نے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
اس حوالے سے مریم اورنگزیب کا مؤقف دیتے ہوئے کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ایئرپورٹس کے گرد پرندوں سے بچاؤ کے لیے ’نو برڈ زونز‘ بنائے جاتے ہیں، پاکستان میں بھی یہی عالمی معیار اپنایا جا رہا ہے۔
مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔