فتح جنگ میں جعلی مشروبات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بڑا کریک ڈاؤن WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز

فتح جنگ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں عوامی مفاد اور صحتِ عامہ کے تحفظ کیلئے ضلعی انتظامیہ اٹک نے عوامی شکایات پر مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محترمہ سورتھ کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے منگل کے روز فتح جنگ شہر اور گردونواح میں غیرمعیاری مشروبات، جالی کولڈ ڈرنکس، اور گندے پانی سے تیار کردہ جعلی بوتلوں کی تیاری و فروخت کے خلاف زوردار کریک ڈاؤن کیا۔

چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں کارروائی کے دوران ٹیم نے متعدد ایسی فیکٹریوں اور سیلنگ پوائنٹس پر چھاپے مارے جہاں انسانی صحت کیلئے مضر اشیاء تیار اور فروخت کی جا رہی تھیں۔ کارروائی کے دوران گنے کے جوس کے گندے یونٹ، ناقص مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریاں، اور بوتلیں بھرنے والے غیررجسٹرڈ کارخانے سیل کیے گئے۔ چھاپوں کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال، ملازمین کی غیر تربیت یافتہ حالت، اور بغیر کسی سرکاری اجازت کے کاروبار چلانے کے واضح شواہد ملے جس پر مجاز اتھارٹی نے موقع پر ہی سخت کارروائی کرتے ہوئے تمام یونٹس سیل کر دیے اور متعلقہ مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق کسی کو بھی انسانی صحت سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے غیرمعیاری اور مضر صحت اشیاء تیار کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد موجود جعلی اشیاء کی تیاری اور فروخت کے مراکز کی نشاندہی کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کر سکے۔

ضلعی انتظامیہ اٹک کی جانب سے اس کریک ڈاؤن کو شہریوں نے سراہا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت عامہ سے متعلق عوام دوست پالیسیوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔ فتح جنگ میں اس کارروائی سے نہ صرف جعلی مشروبات کے کاروبار کو دھچکا لگا ہے بلکہ دیگر عناصر کیلئے بھی یہ واضح پیغام ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کسی رعایت کی توقع نہ رکھی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلاول بھٹو ملک کے اگلے نوجوان وزیر اعظم ہوں گے،گورنر پنجاب اپوزیشن کے معطل اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل آرٹیکل 62 اور 63 آمریت کی نشانی، نکال کر پھینک دیں: سپیکر پنجاب اسمبلی محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کاکریک ڈان، 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد، 5 افراد گرفتار پنجاب بھر میں 9 محرم کو سکیورٹی ہائی الرٹ، 1 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات حکومتِ پنجاب کا راولپنڈی کے عوام کو شاندار تحفہ، اڈیالہ پارک میں جدید ترقیاتی کام تیزی سے جاری وفاقی حکومت کا ملک میں 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ کریک ڈاؤن کے خلاف فتح جنگ

پڑھیں:

کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

کراچی ، حیدر آباد: ایف آئی اے کی حوالہ  ہنڈی اور متعلقہ غیر قانونی کاموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف  کریک ڈاؤن کے تحت ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم اور کمرشل بینکنگ سرکل کراچی  نے 2 ملزمان اقبال اور سلمان کو گرفتار کیا ہے۔

دونوں  ملزمان کو نکل روڈ اور پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے 88 لاکھ روپے سے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ملزمان کے قبضے سے 2155 امریکی ڈالر، 5835 یو اے ای درہم، سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے مختلف مالیت کے پرائز بانڈ بھی برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے  ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے، جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے حیدرآباد زون کی بڑی کاروائی

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ  نے کارروائی کرتے ہوئے  حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان احسن علی اور ندیم کو قمبر سٹی لاڑکانہ سے گرفتار کرلیا، جن سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے سے برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 5 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں  کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی  ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج
  • پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے
  • پنجاب بھر میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 106 گرفتار، ہزاروں پر جرمانے
  • لاہور میں اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، اسکول وینز اور رکشوں پر سخت کارروائی کا حکم
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
  • خیرپور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروائیکل کینسر سے بچائو کی مہم کا آغاز
  • باجوڑ آپریشن، چار گاؤں کلیئر ہونے کے بعد مکینوں کو واپسی کی اجازت
  • افغان مہاجرین کے مکمل انخلا تک کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ چمن