Al Qamar Online:
2026-07-24@04:00:22 GMT

عمران اشرف شادی کب کریں گے؟ اداکار کی ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف نے دوسری شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

عمران اشرف نے حال ہی میں اپنے پروگرام کے دوران مداح کی جانب سے پوچھے گئے دوسری شادی کے سوال پر ردعمل دلچسپ دیا۔ ایک خاتون مداح نے ان سے پوچھا، "آپ دوبارہ شادی کب کر رہے ہیں؟ ہم آپ کو دوبارہ خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔”

اس سوال پر مسکراتے ہوئے عمران نے جواب دیا، "کیا میں آپ کو خوش نظر نہیں آ رہا؟” خاتون نے مزید کہا کہ وہ ان کی زندگی کے اُس پہلو کی بات کر رہی ہیں جو وہ سب سے چھپاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر ہنسانے والے لوگ اندر سے اُداس ہوتے ہیں۔

https://www.

instagram.com/reel/DL4gz82Mef8/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA==

عمران اشرف نے جواب دیا، "پھر آپ ہی میرے لیے کوئی ڈھونڈ دیں۔” ساتھ ہی انہوں نے کہا "جو اللہ نے میرے نصیب میں لکھی ہے، وہی میری زندگی میں آئے گی۔ لیکن مجھ سے زیادہ میرے بیٹے کے لیے دعا کریں۔”

یاد رہے کہ عمران اشرف نے 2018 میں ماڈل کرن اشفاق سے شادی کی تھی اور 2020 میں ان کے بیٹے روحام کی پیدائش ہوئی۔ تاہم 2022 میں ان کی طلاق ہوگئی لیکن دونوں مشترکہ طور پر اپنے بیٹے کی پرورش کر رہے ہیں۔ 

کرن اشفاق دوسری شادی کر چکی ہیں جس سے ان کی حال ہی میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے تاہم عمران اشرف سنگل ہیں اور اپنے بیٹے کی دیکھ بھال خود کر رہے ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا