2025-07-13@13:57:33 GMT
تلاش کی گنتی: 19

«کارکردگی بیگم»:

    کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنی آبائی ریاست گجرات میں بگڑتے بنیادی ڈھانچے اور بار بار پیش آنے والے پل حادثات پر بھی توجہ دینی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ غیر ملکی دورے کے بعد ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب جب وہ وطن واپس آ چکے ہیں، تو انہیں ریاست منی پور، پہلگام اور اپنے آبائی ریاست گجرات سمیت دیگر داخلی مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیئے۔ نریندر مودی نے حال ہی میں پانچ ممالک، گھانا، ترنیداد و ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کا دورہ مکمل کیا، جس کے دوران وہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں 17ویں برکس سربراہی اجلاس...
     کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک نوجوان لڑکی کے مبینہ گینگ ریپ کے واقعے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 2023 میں پنجاب میں ہر 45 منٹ میں ایک عورت کا ریپ کیا گیا سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا افسوسناک واقعہ پیس آیا تھا، یکم جولائی کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ ایک روز قبل درج کیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ملزم نے اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے جاکر اپنے ساتھیوں...
    بھارت کی ریاست پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوائنسر کنچن کماری عرف ’کمل کور بھابھی‘ کے قتل کے بعد ریاست میں سوشل میڈیا پر مواد تخلیق کرنے والے کئی دیگر مرد و خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 11 جون کو بٹھنڈہ میں ایک کار سے کنچن کماری کی لاش برآمد ہوئی تھی، اس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں 32 اور 21 سالہ دو سکھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ بھٹنڈہ پولیس کے سربراہ امنیت کونڈل نے کہا  کہ اس واقعے کے مرکزی ملزم امرت پال سنگھ مہروں ہے۔ ان کے مطابق امرت پال مہروں سازش سے لے کر اس واقعے کو انجام دینے تک ہر...
    آئندہ مالی کے بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ سے فنانس بل کی منظوری لے کر قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق تجاویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین  کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافے...
    بھارت میں قومی تائیکوانڈو کھلاڑی خاتون کو اجتمائی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے قائم آشرم میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پرانے کپڑے بیچنے کا کاروبار کرنا چاہتی تھی اور وہ اس سلسلے میں جگہ تلاش کر رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اسی دوران خاتون نے ایک شخص سے رابطہ کیا جو اسے کچھ لوگوں سے ملوانے آشرم لے گیا۔ متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ آشرم میں اسے ایک لڈو کھیلایا گیا جسے کھانے کے بعد وہ بیہوش ہوگئی، اس کے بعد آشرم کے پجاری سمیت کئی دوسرے لوگوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کا گینگ...
    میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے مستقبل کے بارے میں بہت حیران کن پیشگوئی کی ہے۔ مارک زکربرگ نے ایسے ڈیجیٹل مستقبل کا تصور پیش کیا جس میں اے آئی دوستوں کی تعداد حقیقی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ جبکہ اے آئی چیٹ بوٹ تھراپسٹ، اشتہاری ایجنسیوں اور کوڈرز کو متبادل ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اے آئی ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔...
     تجزیہ کاروں نے پاکستان ائیر فورس کی جانب سے فرانسیسی کمپنی کے جدید رافیل سمیت 6 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔  پاکستان اور بھارت اس وقت حالت جنگ ہیں، بھارت کے 4 جہاز بشمول رافیل طیارے  ٹاپ فائٹ میں اس وقت مارے گئے جب وہ پاکستان کی جانب بڑھ رہے تھے جبکہ پاکستان کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے بھی بھارت کے 2 طیارے مار گرائے حامد میر نےکہا کہ یہ جہاز بھٹنڈہ (بھارتی پنجاب) مقبوضہ جموں و کشمیر اور پلوامہ کے قریب مار گرائے گئے جبکہ سری نگر میں ایک ڈرون گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا بڑا نقصان اور مودی کے لیے بڑا...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے تحفظ سمیت بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرنے والے معاملات پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن نے اہم ملاقاتیں کی ہیں اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں روف عطا، صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار میر عطااللہ لانگو اور صدر سندھ ہائی کورٹ بار بیرسٹر سرفراز میتلو کی بیٹھک لگی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات عدالتی کارکردگی جیسے امور پر بات چیت کی گئی، آئی ایم ایف مشن نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے تحفظ سمیت بیرونی سرمایہ...
    ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ عام طور پر ڈائیٹ ڈرنکس، سوپ، ڈیری ڈیزرٹس اور چٹنیوں میں پائے جانے والے فوڈ ایڈیٹوز مکسچر ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو قدرے بڑھا سکتے ہیں۔ محققین نے جریدے پی ایل او ایس میڈیسن میں رپورٹ کیا کہ عام طور پر مصنوعی میٹھے والے مشروبات میں پائے جانے والے ایڈیٹیوز سے تقریباً 110,000 افراد کے گروپ میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 13 فیصد بڑھتا پایا گیا ہے۔ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ اسی طرح اسٹاک فوڈز اور ساس جیسے الٹرا پروسیسڈ فوڈز میں بھی شامل ایڈیٹیوز ذیابیطس کے خطرے کو 8 فیصد تک بڑھا سکتے ہیں۔ فرانس میں ایک طبی تحقیقی تنظیم INSERM میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ اور سرکردہ محقق...
    کراچی: شہر قائد میں لیاری گینگ وار کے کارندے ایک بار پھر متحرک ہو گئے اور انہوں نے بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتیں کرنا شروع کردی ہیں۔   رمضان المبارک میں اورعید کی آمد سے قبل لیاری گینگ وار کے کارندوں نے اولڈ سٹی ایریا سےنکل کرشہر کے دیگرعلاقوں میں وارداتیں کرنا شروع  کردی ہیں۔  نیو کراچی میں دکانداروں سے بھتہ طلب کرنے میں لیاری گینگ وارکے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر قائد میں لیاری گینگ وارکی بھتہ خوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ منگل کے روز نیو کراچی میں دکانداروں سے بھتہ طلب کرنے میں لیاری گینگ وار کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعے کا مقدمہ...
    تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے،ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال کے عرصے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر میں اضافہ اور...
      بیجنگ : 20 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اسکیم کے جرائم میں سخت سزا ئیں دینا خطے میں مختلف ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کا لازمی انتخاب ہے اور یہ تمام ممالک کے عوام کی مشترکہ توقعات کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، تھائی لینڈ اور میانمار سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، تاکہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اسکیم کے اس سرطان کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات میں معمول کے...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن—فائل فوٹو امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو کل امریکی قونصل جنرل تعریفی اسناد دی جائیں گی۔پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور حسن سلوک پر ایف آئی اے، پولیس اور ایئرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے 16 افسران و ملازمان کو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے کل تعریفی اسناد دی جائیں گی، یہ خصوصی تقریب 18 فروری کی دوپہر ہوگی۔ —فائل فوٹو ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار،  امیگریشن افسرز غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں قائم تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والی نفرت انگیز تقاریر میں 2024 ء میںحیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈیا ہیٹ لیب (آئی ایچ ایل) نے ایک رپورٹ میں کہا کہ یہ خطرناک رجحان حکمران بی جے پی اور وسیع تر ہندو قوم پرست تحریک کے نظریاتی عزائم کے ساتھ گہرا جڑا ہوا تھا۔ گزشتہ سال بھارت میں انتخابات کے دوران ناقدین اور انسانی حقوق کے گروہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بی جے پی پر ہندو اکثریت کو متحرک کرنے کے لیے مسلمانوں کے خلاف بیان بازی کو غیر معمولی سطح تک بڑھانے کا الزام...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم اپنے دورے کے دوران پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی کا جائزہ لے گی قبل ازیں وفاقی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم ملکی نظام میں گورننس کی کمزویوں اور کرپشن کے خطرات کی نشاندہی پر مبنی ایک رپورٹ تیار کرے گی جس کے تحت اصلاحات تجویز کی جائیں گی.(جاری ہے) وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق بدعنوانی کے خطرات کا چھ شعبوں میں جائزہ لیا جائے گا جن میں مالیاتی گورننس، سٹیٹ بینک کی گورننس اور آپریشنز، مالیاتی شعبے کی نگرانی، مارکیٹ ریگولیشن، قانون کی عملداری، اینٹی منی لانڈرنگ و ٹیرر فنانسنگ شامل ہیں بیان میں...
    بنوقابل کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب، امیرکراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فراحان بیگ کا خطاب، اسٹیج پر محمد عمران، انجینئر نوید اختر، منصور فیروز و دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے
    64 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور امریکن ایئرلائنز کے مسافر طیارے کے درمیان تصادم سے چند گھنٹے قبل حکام کی سنگین غفلت سامنے آگئی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خوفناک تصادم سے چند گھنٹے قبل طیارے کے سپروائزر نے مبینہ طور پر رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز کے ٹریفک کنٹرولر کو جلد آفس سے جانے کی اجازت دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سپروائزر کی جانب سے کنٹرولر کو جلد جانے کی اجازت دینے کا مطلب تھا کہ صرف ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر دونوں کے ٹریفک کو دیکھ رہا تھا جب کہ پرواز کے راستوں کی نگرانی کرنے والے 2 افراد کو ڈیوٹی...
۱