بھارت: مندر کے پجاری کا دیگر افراد کیساتھ قومی تائیکوانڈو پلیئر کا گینگ ریپ، خاتون نے ویڈیو پیش کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
بھارت میں قومی تائیکوانڈو کھلاڑی خاتون کو اجتمائی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے قائم آشرم میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پرانے کپڑے بیچنے کا کاروبار کرنا چاہتی تھی اور وہ اس سلسلے میں جگہ تلاش کر رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اسی دوران خاتون نے ایک شخص سے رابطہ کیا جو اسے کچھ لوگوں سے ملوانے آشرم لے گیا۔
متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ آشرم میں اسے ایک لڈو کھیلایا گیا جسے کھانے کے بعد وہ بیہوش ہوگئی، اس کے بعد آشرم کے پجاری سمیت کئی دوسرے لوگوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔
پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کا گینگ ریپ اس سال کے شروع میں کیا گیا تھا، خاتون نے ان لوگوں کے خوف کی وجہ سے 4 ماہ بعد مقدمہ درج کرایا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون نے مندر کے پجاری سمیت 4 افراد کو ریپ کے مقدمے میں نامزد کیا، ریپ کا شکار خاتون نے بطور ثبوت اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی ویڈیو بھی پولیس کو پیش کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا کرنے اور ہلڑبازی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
واقعہ گزشتہ رات آئی-8 مرکز میں پیش آیا، جہاں ملزم نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور بدکلامی کی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق، نوجوان کی اہلکاروں سے تکرار اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں اسے پولیس سے الجھتے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے گولی مار کر اپنی جان لے لی
ویڈیو میں ملزم کو جھگڑے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہوتے بھی دکھایا گیا۔ پولیس نے ویڈیو شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی-9 کی حدود سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق، ملزم کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس پولیس سے جھگڑا ٹریفک پولیس