امریکی محکمہ خارجہ کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کا باضابطہ جواب دینے سے گریز
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال کا باضابطہ جواب دینے سے ہی گریز کر دیا۔
ٹیمی بروس سے پوچھا گیا تھا کہ آیا بانی پی ٹی آئی کے جیل میں قید ہونے کو امریکا پاکستان کا داخلی معاملہ سمجھتا ہے؟
ٹیمی بروس نے صحافی سے کہا کہ اگر اس پر ٹرمپ انتطامیہ کا مؤقف جاننا ہو تو ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ سے پوچھ لیں۔
کراچی امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کے.
واضح رہے کہ 20 مارچ کو بھی امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی قید سے متعلق سوالات پر براہ راست جواب دینے سے گریز کیا تھا۔
صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا امریکی صدر ٹرمپ عمران خان کو ’پارلیمنٹ میں اکثریتی نشستوں کے ساتھ مقبول ترین رہنما‘ کے طور پر جیل میں ڈالے جانے کے حوالے سے ’کسی قسم کا اقدام‘ کریں گے۔
عمران خان سے متعلق کسی بھی چیز کا براہ راست ذکر کیے بغیر ٹیمی بروس نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی فریم ورک پر تبصرہ نہیں کریں گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی محکمہ خارجہ سے متعلق سوال جواب دینے سے ٹیمی بروس
پڑھیں:
طلبہ یونین الیکشن کا ضابطہ اخلاق 21دن میں تیارکرنے کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-7
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی میڈیکل جامعات میں طلبہ یونین کے انتخابات سے متعلق درخواست کی سماعت ،عدالت نے 3 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین انتخابات سے متعلق فروری 2022ء میں قانون منظور کیا تھا، ساڑھے 3 سال کا عرصہ گزر گیا، اب تک انتخابات کا انعقاد نہیں ہوا، عدالت نے استفسار کیاکہ جامعات سے جواب طلب کیا تھا، جواب کہاں ہے؟ جے ایس ایم یو کے وکیل کاکہناتھا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے جواب جمع کرادیا ہے، ڈاؤ یونیورسٹی اور کے ایم ڈی سی کا جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ ان جامعات کو آخری مہلت دے رہے ہیں، عدالت نے 3 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ طلبہ یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اور قواعد و ضوابط کی تیاری کا کام شروع کیا جاچکا ہے مجوزہ آئین سیکرٹری جامعات کو بھی بھیجا گیا ہے، عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی، آئندہ سماعت 6 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کی گئی۔