میں جیل سے تحریک کو لیڈ کروں گا(عمران خان)
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پی ٹی آئی کو 5 اگست تک تیزی لانے کی ہدایت ،آپ لوگ حکومت کے ساتھ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہو، ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ،آپ کو عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے
مریم نواز کی خواہش پوری کرنے کیلئے ہمیں روکا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ کو خوش کرنے کیلئے 26 پی ٹی آئی ممبران کو معطل کردیا گیا،سابق وزیراعظم کا بہنوں کے ذریعے پیغام
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کو لیڈ کریں گے، وہ جیل میں آزاد ہیں اور ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں، آپ لوگوں کو اپنے لیے نکلنا ہے، رول آف لا اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے۔یہ بات علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر اپنی بہنوں نورین اور عظمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہی۔علیمہ خان نے کہا کہ بہنوں کی عمران خان سے الحمدللہ ملاقات ہوگئی، بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں، بانی کے ساتھ وہ کچھ ہورہا ہے جو کسی قیدی کے ساتھ نہیں ہوتا، یہ ظلم کی انتہا ہے، ان کا ٹی وی اخبار ایک ہفتے سے بند کیا ہوا ہے، بانی کے پاس پڑھنے لکھنے کے لیے کچھ نہیں، بانی سے مل کر خوشی ہوتی ہے وہ ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی جیل میں بہترین کتاب لکھ سکتے لیکن ان کے پاس کچھ لکھنے کے لیے قلم کاغذ ہو تو لکھیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 5 اگست تک اس میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن انچیف تحریک انصاف کی ہمشیرہ نے بتایا کہ عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے 5 اگست کی تاریخ دی ہے، عمران خان نے تحریک کو 5 اگست تک بلندی پر لے جانے کا پارٹی کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ حکومت کے ساتھ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہو، آپ لوگوں نے ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، آپ کو عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے ،آپ عوام کے لیے جواب دہ ہیں، اگر آپ باز نہ آئے تو یہ لوگ پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو کرش کر دیں گے ، جو عہدے دار تحریک کا وزن نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہو جائے ورنہ میں باہر آ کر خود پارٹی سے نکال دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان سے ملاقات کرنے سے کوئی کرنل نہیں روک رہا بلکہ مریم نواز کے شوق پورے کرنے کیلئے اوپر سے سہولت کاری کی جاتی ہے، مریم نواز جو چاہتی ہیں اس کو پورا کیا جاتا ہے،پنجاب اسمبلی کے چھبیس ارکان معطل ہوئے کیوں کہ مریم نواز اپ سیٹ ہو گئی تھیں، ان کو خوش رکھنے کے لئیے عمران خان سے ملاقات پر پابندی بھی لگائی جاتی ہے، جیل حکام ان کو جوابدہ ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی مریم نواز کے ساتھ ا پ لوگ نے کہا کے لیے
پڑھیں:
عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر آئندہ تاریخ پر حکام سے تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام 6 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ آج بھی ضمانت درخواستوں پر دلائل نا ہوسکے ، مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔