'رافیل سمیت دیگر جنگی جہازوں کا پاکستان کے ہاتھوں تباہ ہونا بھارت کیلئے بڑا دھچکا'
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
تجزیہ کاروں نے پاکستان ائیر فورس کی جانب سے فرانسیسی کمپنی کے جدید رافیل سمیت 6 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت اس وقت حالت جنگ ہیں، بھارت کے 4 جہاز بشمول رافیل طیارے ٹاپ فائٹ میں اس وقت مارے گئے جب وہ پاکستان کی جانب بڑھ رہے تھے جبکہ پاکستان کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے بھی بھارت کے 2 طیارے مار گرائے حامد میر نےکہا کہ یہ جہاز بھٹنڈہ (بھارتی پنجاب) مقبوضہ جموں و کشمیر اور پلوامہ کے قریب مار گرائے گئے جبکہ سری نگر میں ایک ڈرون گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا بڑا نقصان اور مودی کے لیے بڑا دھچکا ہے، اس جواب کے بعد مودی بیک فٹ پر ہے اور اب وہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے دوبارہ کوئی ایڈوینچر کر سکتے ہیں جس کا پاکستان دوبارہ سخت جواب دے گا۔حامد میر نے کہا کہ حملے میں پہل بھارت نے کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا مگر پاکستان نے بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور اب پورا خطہ حالت جنگ میں ہے۔تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنگی اور سفارتی دونوں محاذوں پر کامیابی حاصل کی ہے، نریندر مودی کے ڈرامے پر خود بھارت میں بھی شواہد مانگے گئے اور آج بھی ان کو جواب مل گیا۔انہوں نے کہا بھارت کو جن جہازوں اور ٹیکنالوجی پر ناز تھا ان کا گرنا بھارت کے لیے بڑا سرپرائز ہے جس کے بعد اب مودی پر بہت پریشر ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جنگ ستمبر 1965 کا 20 واں روز
اسلام آباد:ستمبر 1965 کی جنگ کے 20 ویں روز بھی افواج پاکستان نے میدان جنگ میں بھارتی افواج پر اپنی برتری برقرار رکھی۔
سیالکوٹ جموں سیکٹر میں افواج پاکستان نے تمام بھارتی مقبوضہ علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے، واہگہ اٹاری سیکٹر میں دشمن کے 12 ٹینک تباہ کئے گئے، بھارت کے کل تباہ شدہ ٹینکوں کی تعداد 494 تک جا پہنچی۔
راجھستان اور اکھنور سیکٹر میں پاک فوج کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا، پاک فضائیہ نے مزید 4 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے جس سے دشمن کے تباہ ہو جانے والے جہازوں کی تعداد 110 ہوگئی۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی علاقوں انبالہ، جودھپور، جموں، جام نگر اور ہلواڑہ پر نہایت کامیابی سے ہوائی اڈوں اور تنصیبات کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔
پاک بحریہ نے بحر ہند میں اپنی برتری برقرار رکھی اور بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت کو بالکل محدود کردیا۔