بھارت کا غرور، جھوٹا پروپیگنڈا آج فضاؤں میں جل کر راکھ ہوچکا: وزیراعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈا آج فضاؤں میں جل کر راکھ ہوچکا ہے۔
مریم نواز نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنے بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ نے دنیا پر واضح کردیا کہ دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ صرف دفاع نہیں، پاک فوج نے تاریخ رقم کردی ہے۔
لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا، ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں، پاک فضائیہ کے طیارے ہوا میں، دشمن پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل نہیں ہوسکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دنیا کو بتادیا، یہ پاکستان ہے، اسے آزمانے والے ہمیشہ پچھتاتے ہیں، قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، اپنے جوانوں اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے ہیں جبکہ ایک ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے جورا سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلم کرلی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جمعہ کو سرگودھا میں عوام کو آسان، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید الیکٹرک بس سروس کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے ۔ انہوں نے سرکٹ ہاؤس سے یونیورسٹی آف سرگودھا تک نئی افتتاحی الیکٹرک بس پر سواری کی۔ یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرگودھا ڈویژن کے لیے 105 بسیں فراہم کی ہیں اور جلد ہی سرگودھا کے لیے 60 بسیں دستیاب ہوں گی۔انہوں نےکہا کہ اس وقت سرگودھا کے لیے 33 بسیں فراہم کی گئی ہیں ، الیکٹرک بس سروس حکومت پنجاب کا اہم منصوبہ ہے جو سرگودھا ڈویژن کے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے گا۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرگودھا شاہینوں کا شہر اور مسلم لیگ ن کا مرکز ہے، مسلم لیگ ن نے موٹر وے سے سرگودھا تک لنک فراہم کیا جس سے سرگودھا کے عوام موٹر وے سے مستفید ہو سکیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرگودھا کے عوام کو نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا منصوبہ دیا جس نے ایک سال کے ریکارڈ وقت میں کام شروع کر دیا اور اعلان کیا کہ آئندہ ماہ میاں محمد نواز شریف بذات خود نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا افتتاح کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سرگودھا جیسے چھوٹے شہروں سے الیکٹرک بس کی فراہمی شروع کی جس کی صوبے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور ہم نے بڑے شہروں کے برعکس چھوٹے شہروں سے پراجیکٹ شروع کر کے پیش رفت کا آغاز کیا جس سے پنجاب کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسیں مسافروں کے لیے الگ کمپارٹمنٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ جدید اور آرام دہ سفری خدمات فراہم کر یں گی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سمیت اہم شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔