لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صاف پانی، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔  مریم نوازشریف کو مثالی گاؤں پراجیکٹ کے بارے میں  بریفنگ  دی گئی۔ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت،  دور دراز علاقوں کے لئے واٹر پمپ لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30جون 2026ء  کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سٹریٹس کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے پر زور دیا اور بعض پراجیکٹ کی تکمیل بروقت نہ ہونے پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے پنجاب کے ہر شہر میں بیوٹیفکیشن کے 122منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ لاہور ڈویژن میں 51، راولپنڈی میں 64، فیصل آباد میں 37، ملتان میں بیوٹیفکیشن کے 75منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ سرگودھا45، گوجرانوالہ 64، ڈی جی خان 51، بہاولپور 61، گجرات 53 اور ساہیوال میں 49منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ مریم نواز  نے بیوٹیفکیشن کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے لئے باقاعدہ سسٹم وضع کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن اور تعمیراتی معیار کو مد نظر رکھنابے حد ضروری ہے۔ علاوہ ازیں  مریم نواز  جاپان کے 5 روزہ سرکاری دورہ پر جاپان کے لئے روانہ ہوگئیں۔ مریم نواز سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ وہ ٹوکیو، اوساکا اور یاکوہوما کے دورے کریں گی۔  اوساکا میں ورلڈ ایکسپو میں شرکت،  جاپان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔ دورہ میں مختلف جاپانی اداروں کے وزٹ بھی شامل ہیں۔ ادھر  مریم نواز نے گلگت بلتستان، بونیر اور دیگر علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ اور مختلف واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں اہل پنجاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔  دوسری جانب  مریم نوازشریف غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی دارالحکومت بینکاک کے سوورن بھومی ایئر پورٹ پہنچ گئیں۔ ائیر پورٹ آمد پرتھائی لینڈ میں پاکستانی سفیر رخسانہ افضال اوراعلی حکام نے خیر مقدم کیا۔ تھائی حکومت کے اعلی حکام بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ مریم نواز نے چیف منسٹر خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون کیا۔ خیبر پی کے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔ مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبر پی کے حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ مریم نواز نے نواز شریف کی طرف سے بھی تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے چیف منسٹر پنجاب کا فون کرنے اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: واٹر فلٹریشن پلانٹ مریم نواز نے خیبر پی کے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا