سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمتیں تاریخی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
کراچی:
سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3 ہزار 613 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دریں اثنا مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 6100 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 5230 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی بلند ترین سطح پر پہنچ سونے کی قیمت
پڑھیں:
سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 4600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3944 روپے کم ہو کر3 لاکھ66 ہزار 457 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 46 ڈالر کمی کے بعد 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں سونا ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا