اے آئی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ زندگی کا حصہ بن جائے گی، مارک زکربرگ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے مستقبل کے بارے میں بہت حیران کن پیشگوئی کی ہے۔ مارک زکربرگ نے ایسے ڈیجیٹل مستقبل کا تصور پیش کیا جس میں اے آئی دوستوں کی تعداد حقیقی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ جبکہ اے آئی چیٹ بوٹ تھراپسٹ، اشتہاری ایجنسیوں اور کوڈرز کو متبادل ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اے آئی ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔ حقیقی دنیا میں لوگ زیادہ دوست اور سماجی رابطے چاہتے ہیں لیکن روزمرہ کی مصروفیت کے باعث زیادہ دوست بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔مارک زکربرگ نے کہا کہ میرا ماننا ہے ہر فرد اوسطاً 15 افراد کو دوست بنانے کا خواہشمند ہوتا ہے۔ لیکن انہیں سنبھالنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اے آئی ٹیکنالوجی ان افراد کے لیے بہترین حل ثابت ہو گی جو زیادہ دوست بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے آئی ان لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو گی جو علاج کے لیے ڈاکٹروں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ اور ایسے افراد جن کو تھراپسٹ تک رسائی نہیں ملتی وہ اے آئی سے مدد حاسل کر سکیں گے۔مارک زکربرگ نے کہا کہ میرا خیال ہے لوگ ایسے سسٹم کو پسند کریں گے جو ان کو اچھی طرح سے سمجھتا ہو۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نومبر اور دسمبر کے مہینے نہایت اہم ثابت ہوں گے، منظور حسین وسان
سینئر رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ صدر کے وہی اختیارات ہیں، ان میں کوئی کمی نہیں ہو رہی، کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں، سب قیاس آرائیاں ہیں، پارلیمنٹ کے مفاد کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ نومبر اور دسمبر کے مہینے نہایت اہم ثابت ہوں گے، ان دو مہینوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا واقعہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی نئی پیشگوئیاں سامنے آگئیں۔ منظور حسین وسان نے کہا نے کہا کہ صرف فضول باتیں ہو رہی ہیں، صدر کے اختیارات میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے وہی اختیارات ہیں، ان میں کوئی کمی نہیں ہو رہی، کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں، سب قیاس آرائیاں ہیں، پارلیمنٹ کے مفاد کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔
نظور حسین وسان نے کہا کہ ملک درست سمت میں جا رہا ہے اور نومبر اور دسمبر کے مہینے نہایت اہم ثابت ہوں گے، ان دو مہینوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا واقعہ۔ واضح رہے کہ منظور وسان جو سیاسی خواب اور پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور ہیں اور آئے دن کچھ نہ کچھ سیاسی حوالے سے پیشگوئی کرتے رہتے ہیں۔ ان کی اکثر سیاسی پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سردیوں کے بعد 2025ء کی گرمیاں بھی جیل میں گزارنے کی جو پیشگوئی کی تھی، وہ درست ثابت ہوئی۔