کراچی:

سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر کراچی سمیت دیگر شہروں کے صارفین کی سہولت کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق روزانہ رات کے اوقات میں ہونے والی گیس کی لوڈ مینیجمنٹ کو آج رات یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو مؤخر کیا جائے گا۔

صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے تک دستیاب رہے گی۔

واضح رہے کہ عام دنوں میں ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی سپلائی روزانہ رات 10 بجے روک دی جاتی ہے، اگلی صبح 6 بجے گیس بحال کی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے، روشنیوں کا شہر اندھیر نگری بن گیا، عتیق میر

ایک بیان میں چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ علاقے میں تیس تا چالیس فیصد صارفین کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا 70 فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی دی جاری ہے اور انھیں تمام دن بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے بحران کو صنعتی اور تجارتی لحاظ سے تباہ کن اور معاشی ترقی میں اہم رکاوٹ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس کا فوری تدارک اور قابلِ قبول حل تلاش کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے، روشنیوں کا شہر اندھیر نگری بن گیا، طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار شدید متاثر ہوگئے، کے الیکٹرک اور بجلی چوروں کے درمیان دھینگا مشتی کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بجلی کی ناقابل برداشت قیمتوں اور بلوں میں شامل غیر منصفانہ ٹیکسوں کے بدترین اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، کم وسائل کے حامل صارفین کیلئے موجودہ نرخ پر بجلی کا استعمال مشکل ترین ہوگیا ہے، بھاری بلوں کی ادائیگی کی سکت سے محروم صارفین میں ناجائز کنکشنز اور کنڈوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے عملے کیلئے جس کی روک تھام ممکن نہیں رہی، اب لازم ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر مہنگی بجلی کے داموں کو مناسب سطح پر لانے کے اقدامات کرے۔ انھوں نے حکومت کو یاددہانی کرواتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے حکمران عوام کو دو سو اور تین سو یونٹس مفت بجلی دینے کے وعدے کررہے تھے اب پیسوں سے بھی دستیاب نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ علاقے میں تیس تا چالیس فیصد صارفین کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا 70 فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی دی جاری ہے اور انھیں تمام دن بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انھوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں شدید مندی کے ساتھ بجلی کی عدمِ فراہمی نے رہا سہا کاروبار بھی تباہ کردیا ہے جو کہ مجموعی ملکی معاشی صورتحال کے کیلئے انتہائی تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ کراچی؛ اسکول آف لا کے طلبہ کا فیس کے معاملے پر احتجاج، امتحانات ری شیڈول
  • بینکنگ فراڈ : بینکنگ محتسب نے صارفین کے لیے ضروری انتباہ جاری کردیا ۔
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بڑے ہوائی اڈوں پرمتعدد پروازیں منسوخ، مسافر پریشان
  • بینک صارفین ہوشیار، انتباہ جاری!
  • سوئی گیس کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ، ایم کیو ایم پاکستان کا سخت ردعمل
  • کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے، روشنیوں کا شہر اندھیر نگری بن گیا، عتیق میر
  • روزانہ استعمال ہونے والی پانی کی بوتلیں جراثیم کا گھر، ماہرین نے خبردار کر دیا
  • 27ویں ترمیم، پی ٹی آئی سمیت پارلیمنٹ سے بھاگنے والی جماعتیں سیاست سے بھی دور ہوں گی، وزیر مملکت
  • فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات، شیڈول جاری ہوگیا