جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کو محدود کیے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 27 جنوری سے چھ فروری تک شیڈول پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی ہوم سیریز ممکنہ طور پر محدود کیے جانے کا امکان ہے
اس کا مقصد دونوں ٹیموں کو بروقت بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شریک ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
ورلڈ کپ کیلیے ٹیموں کے ’سپورٹ پیریڈ‘ کا آغاز 31 جنوری سے ہوگا، جنوبی افریقہ کو سیریز کے کم از کم دو میچز منسوخ کرنا پڑسکتے ہیں۔
تین اور چھ فروری کو شیڈول میچز ورلڈ کپ کی قریب ترین تاریخوں سے متصادم ہیں۔
اگرچہ ٹیموں پر لازمی نہیں کہ وہ مکمل سپورٹ پیریڈ گزاریں تاہم وارم اپ میچز کھیلنے کی صورت میں قبل از وقت روانگی ضروری ہوگی۔
دونوں بورڈز اس معاملے پر باہمی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔