تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہئے، چینی نائب وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہئے، چینی نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے 28 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے مکمل اجلاس میں شرکت کی اور “تمام انسا نوں کی مشترکہ اقدار کو بروئے کار لانا اور کثیر القطبی دنیا کو فروغ دینا” کے عنوان سے خطاب کیا۔ہفتہ کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ 10 سال قبل صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے عام مباحثے میں اپنی اہم تقریر میں یہ خیال پیش کیا تھا کہ امن، ترقی، عدل، انصاف، جمہوریت اور آزادی تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار اور اقوام متحدہ کے بلند مقاصد ہیں۔ ہمیں تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے اوربروئے کارلانے کی ضرورت ہے، ایک مساوی، منظم اور کثیر القطبی دنیا کی تشکیل دینے، جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اور دنیا کو امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے روشن مستقبل کی طرف لے جایاجائے۔
ڈنگ شوئے شیانگ نے چار تجاویز پیش کیں۔ سب سے پہلے، ہمیں عالمی حکمرانی میں وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے تصور پر عمل کرنا چاہئے، تمام ممالک کے لئے مساوی حقوق، مساوی مواقع اور مساوی قوانین کو فروغ دینا چاہئے، اور اقوام متحدہ کے اختیار اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنا چاہئے.
تیسرا، ہمیں تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہئے، انسانی تہذیبوں کے تنوع کا احترام کرنا چاہیے، مختلف ممالک کے عوام کی جانب سے اقدار کے حصول کے طریقوں کی تلاش کا احترام کرنا چاہیے، اور کسی بھی قسم کی “نئی سرد جنگ” اور نظریاتی محاذ آرائی کی مخالفت کرنی چاہیے۔ چوتھا، ہمیں عالمی امن اور ترقی کو برقرار رکھنا چاہیے،بات چیت کے ذریعے باہمی اعتماد کو بڑھایا جائے، تنازعات کو حل کیا جائے اور سلامتی کو فروغ دیا جائے تاکہ پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کا حصول ممکن ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی آئی اے کی پرواز، ماضی کی بلندیوں سے نجکاری کی دہلیز تک چائنہ ساؤتھ ایشیا ایکسپو میں شرکت کیوں ضروری ہے؟ ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ صفر اعشاریہ 27فیصد بڑھ گیا حکومت کا 5سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ حکومت کا چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کوسٹ گارڈ کی فلپائن کے ایک سرکاری جہاز کے خلاف پیشہ ورانہ کارروائی چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات بین الاقوامی تقاضوں پر پورا اترے ہیں، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تہذیبوں کے
پڑھیں:
ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کی پیش رفت
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینئر صالح بن ناصر الجاسر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ وزیر مملکت کی انجینئر صالح بن ناصر الجاسر سے ملاقات کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ وفاقی وزیر مواصلات نے پاکستان میں سڑکوں کے نیٹ ورک اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی اور کہا کہ اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (ایس اڈی ایم اے) سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ایم۔6، 10 اور 13 اور ایم این جے سی منصوبے سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مواقع فراہم کرتے ہیں۔ مانسہرہ، ناران، جھال کنڈشاہراہ کا منصوبہ سیاحتی اعتبار سے ایک منافع بخش منصوبہ ہے۔ عبدالعلیم خان نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دوسری جانب سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے عبدالعلیم خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے انتخابات میں پاکستان سے حمایت کی توقع ہے۔