امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں ہو رہا ہے، عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد امریکہ وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے، مشترکہ دشمنوں کیخلاف عالم اسلام کو بھی مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے۔ جماعت کے مرکز منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں ہو رہا ہے، عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد امریکہ وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے، مشترکہ دشمنوں کیخلاف عالم اسلام کو بھی مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف امریکہ نے قرارداد ویٹو کر دی۔ حکومت اسلامی دنیا کا سربراہی اجلاس فوری اسلام آباد میں بلائے، پاکستان کے عوام ایران کیساتھ کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں مسلمانوں کا قتل عام عالم اسلام
پڑھیں:
پاکستان اور ایران کے مشترکہ بزنس فورم کا اہم اجلاس آج ہوگا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کیساتھ معاشی اور تجارتی روابط بڑھانے کیلئے خطاب کریں گے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، دفاعی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے امکان کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایرانی صدر اور وفد کا خیرمقدم کریں گے۔ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایران کیساتھ تجارت بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے مشترکہ بزنس فورم کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کیساتھ معاشی اور تجارتی روابط بڑھانے کیلئے خطاب کریں گے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، دفاعی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے امکان کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایرانی صدر اور وفد کا خیرمقدم کریں گے۔ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایران کیساتھ تجارت بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کرے گی۔ ایرانی سفیر صوبہ سستان کے گورنر جنرل، وزیراعلٰی بلوچستان بھی فورم سے خطاب کریں گے۔