یو ایس اوپن میں ایک ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولینڈ کے ایک بزنس مین اور سی ای او نے ٹینس اسٹار کی جانب سے بچے کو دی جانے والی ٹوپی چھین لی۔ یہ لمحہ کیمرے میں قید ہوا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سخت تنقید کی زد میں آ گیا۔

پولش ٹینس اسٹار کامِل ماژخژاک اپنے مداحوں کو آٹوگراف دے رہے تھے جب انہوں نے ایک کم عمر مداح کو اپنی ٹوپی تھمائی، لیکن پولش کمپنی ڈروگ بروگ کے سی ای او پیوتر شچیرک نے ٹوپی فوراً چھین کر اپنی اہلیہ کے بیگ میں ڈال دی۔ بعدازاں شچیرک نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی سنگین غلطی تھی اور معافی مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاہ فام امریکی کھلاڑی کو ‘ان پڑھ’ کہنے پر فرنچ ٹینس اسٹار نے معافی مانگ لی

انٹرنیٹ صارفین نے جلد ہی ان کی شناخت کر لی، جس کے بعد ان کی کمپنی کو ایک اسٹار ریویوز کی بھرمار کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی غیر فعال کردیے گئے۔

A Polish millionaire CEO and businessman was exposed after grabbing a tennis star’s hat that was being given to a child
pic.

twitter.com/3fVEBetmlK

— FearBuck (@FearedBuck) August 30, 2025

شچیرک نے وضاحت دینے کی کوشش کی کہ انہیں لگا ٹوپی انہیں دی جا رہی ہے، تاہم ویڈیو اس کے برعکس ثبوت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا مقصد بچے سے ٹوپی چھیننا نہیں تھا، لیکن اس سے یہ حقیقت نہیں بدلتی کہ میں نے لڑکے کو دکھ دیا اور مداحوں کو مایوس کیا۔‘

یہ بھی پڑھیں: ’آسٹریلیا میں مجھے زہر دیا گیا تھا‘، سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوویچ کا دعویٰ

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کامِل ماژخژاک نے روسی کھلاڑی کارین خچانوف کو شکست دے کر میچ جیتا تھا۔ بی بی سی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے وہی کیا جو زیادہ تر ایتھلیٹس ایسی صورت میں کرتے ہیں‘‘ اور امید ظاہر کی کہ بچہ اور اس کا خاندان اچھا دن گزار سکے۔

اصل ویڈیو میں ماجخژاک کو اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ بزنس مین نے ٹوپی چھین لی ہے اور وہ باقی مداحوں کے دستخط کرتے رہے۔ تاہم بعد میں ایک جذباتی موڑ آیا جب ٹینس اسٹار نے دوبارہ اس بچے سے ملاقات کی اور اسے ٹینس کا سامان تحفے میں دیا۔ دونوں نے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی جس کے کیپشن میں لکھا تھا: ’’ہیلو ورلڈ، میں اور بروک آپ کو اچھے دن کی خواہش کرتے ہیں۔‘‘

یوں ایک افسوسناک لمحہ، مداح اور اسٹار کے درمیان خوشگوار یاد میں بدل گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بزنس مین ٹوپی ٹینس اسٹار چوری مداح یو ایس اوپن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹوپی ٹینس اسٹار چوری یو ایس اوپن ٹینس اسٹار

پڑھیں:

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز

احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے

پاکستان کے مشہور ننھے اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عُمر شاہ انتقال کر گئے ہیں۔

یہ افسوسناک خبر احمد شاہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کی گئی، جہاں انہوں نے مداحوں سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔

’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ اُمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘

تاحال عُمر شاہ کے انتقال کی وجہ اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

یاد رہے کہ عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ، پیارے انداز اور شرارتی طبیعت کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول تھے اور اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی شوز میں نظر آتے تھے۔

ان کی اچانک وفات کی خبر نے نہ صرف احمد شاہ اور ان کے خاندان بلکہ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو بھی گہرے صدمے اور دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔

اہلِ خانہ نے تمام احباب سے درخواست کی ہے کہ عُمر شاہ کی مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی طورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی اسرائیل عالمی امن کیلئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سی پیک کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان عالمی برادری دوہرا معیار چھوڑ دے، اسرائیلی حملے کا سخت اور موثر جواب دیا جانا چاہیے، قطری وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکی ٹینس اسٹار کو چینی پکوانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا
  • استاد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 51 برس گزر گئے
  • پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • برطانیہ میں کسی کو رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیا جائے گا: کیئر اسٹارمر
  • مظفرگڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی
  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا
  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
  • اداکارہ تارا محمود کا والد کے سیاسی پس منظر اور دھمکیاں ملنے کا انکشاف