کراچی:

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے بھی کراچی چیمبر کی جانب سے 19جولائی کی ہڑتال کی حمایت میں سب سے بڑی تھوک اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو سیکشن 37اے اور بی کے تحت دیئے گئے لامحدود اختیارات کو تسلیم نہیں کرتے، ایسے اختیارات سے ریونیو کا مقررہ 1400ارب روپے کی وصولیاں نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اختیارات سے خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوسکتا ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں اضافہ بھی ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس قانون کو واپس لے بصورت دیگر ملک میں شٹرڈاؤن کا نیا تسلسل شروع ہوجائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,971 روپے اضافے کے بعد 304,098 روپے سے بڑھ کر 306,069 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 278,766 روپے سے بڑھ کر 280,573 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 3,937 اور دس گرام چاندی کی قیمت 74 روپے اضافے کے بعد 3,375 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,324 ڈالر سے بڑھ کر 3،345 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کے اضافی اختیارات ختم کیے جائیں، تاجر برادری کا 19 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
  • تجارتی اور صنعتی ایسوسی ایشنز نے بھی 19جولائی کی ہڑتال کی حمایت کردی
  • کراچی ہول سیل گروسرز کی کراچی چیمبر آف کامرس کی ہڑتال کی حمایت
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافہ ریکارڈ
  • تاجروں کا ایف بی آر قوانین کیخلاف 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
  • بزنس کمیونٹی کا حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج، 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
  • قائداعظم ٹرافی میں کراچی ٹیم ضرور ہوگی ،نیا سسٹم نہیں بنا رہے