ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا ہے ۔
(جاری ہے)
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,971 روپے اضافے کے بعد 304,098 روپے سے بڑھ کر 306,069 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 278,766 روپے سے بڑھ کر 280,573 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 3,937 اور دس گرام چاندی کی قیمت 74 روپے اضافے کے بعد 3,375 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,324 ڈالر سے بڑھ کر 3،345 ڈالر ہو گئی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمت فی تولہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :