سری لنکا میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے حزیفہ ارشد نے کیڈٹ انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

کولمبو میں ہونے والے مقابلوں میں حذیفہ ارشد نے شاندار پرفارمنس دکھا کر ملکی پرچم سربلند کیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستانی دستے نے اب تک ایک گولڈ، ایک سلور اور سات برانز میڈل جیت لیے ہیں۔

چیمپئن شپ میں پاکستان بھارت سری لنکا بنگلہ دیش نیپال اور بھوٹان  شریک ہیں۔ میڈل ٹیبل پر بھارت  پہلے نمبر پر موجود ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئن شپ میں

پڑھیں:

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں 3  پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی:

32 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں 3  پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنالی۔

کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 5 میں سے 3 قومی جونیئر کھلاڑی سیمی فائنل میں کامیابی سے ہمکنار ہوگئے، ان فتوحات کے ساتھ چیمپئن شپ میں پاکستان کا ایک گولڈ اور 2 سلور سمیت  5 میڈلز یقینی ہوگئے۔

بوائز انڈر 19 ایونٹ  میں سیڈ 3 عبداللہ نواز کوریا کے ٹاپ سیڈ  جوئے یونگ نا کے ہاتھوں 3-1 سے مات کھا بیٹھے، عبداللہ نواز نے پہلا گیم 7-12 سے جیتا لیکن ان کے حریف نے دوسرا گیم 10-12 سے جیت کر مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا اور پھر تیسرا گیم 2-11 اور چوتھا گیم 4-11 سے اپنے نام کرکے فائنل میں جگہ بنالی، عبداللہ نواز کو برانز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

بوائز انڈر 15 ایونٹ  کا فائنل دونوں پاکستانیوں کے درمیان کھیلا جائے گا، ٹاپ سیڈ نعمان خان نے بھارتی کھلاڑی آریان کو  اسان مقابلے کے بعد 0-3 سے مات دے دی، نعمان خان نے پہلا گیم 5-11،دوسرا گیم 1-11 اور تیسرا گیم 5-11 سے جیتا۔

اسی ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی احمد ریحان خلیل نے ہانگ کانگ کے یوم ٹی ایل کو آ کسی دقت کے بغیر 0-3 سے زیر کر لیا، احمد ریان خلیل نے پہلا گیم 8-11، دوسرا گیم 1-11 اور تیسرا گیم 1-11 سے جیت کر فائنل میں قدم رکھا، اس طرح ایونٹ میں پاکستان کا گولڈ اور سلور میڈل یقینی ہو گیا۔

بوائز انڈر 13 ایونٹ کے ٹاپ سیڈ سہیل عرفان نے بھارت کے اماریہ کو کوئی گیم ہارنے بغیر 0-3 سے زیر کرلیا، سہیل عرفان نے پہلا گیم 5-11، دوسرا گیم 1-11 اور تیسرا گیم 2-11 سے جیتا، فائنل میں سہیل عدنان کا مقابلہ بھارت کے ایان دھانو سے ہوگا۔

 گرلز انڈر 13 کی سیڈ 9 ماہ نور علی کا سیمی فائنل مقابلہ ہونا باقی ہے، قبل ازیں کوارٹر فائنل میں سحرش علی، پری کوارٹر فائنل بوائز انڈر 19 ایونٹ میں انس علی شاہ، بوائز انڈر 17 میں محمد عمیر عارف اورگرلز انڈر17 میں مہوش علی ناکام رہی تھیں، پہلے راؤنڈ میں 11 میں سے 9 پاکستانی کھلاڑی فاتح رہے، یحییٰ خان بوائز انڈر 17 اور محمد مصطفی خان بوائز انڈر 13 کے پہلے راؤنڈ میں ہی ناکامی سے دوچار ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
  • بھارت کو پاکستان سے ایک اور شکست،پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ بھی جیت لی۔
  • ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
  • پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ جیت لی
  • پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن کپ جیت لیا
  • ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں 3  پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنالی
  • ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار فتح، پلیٹ ڈویژن کپ اپنے نام کر لیا
  • پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی
  • پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے