اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ذریعہ بنتا ہے، اگر ہم کربلا کی روشنی میں اپنا راستہ طے کریں تو پاکستان فلاحی اور خوددار ریاست بن سکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں صبر، قربانی اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کی عظیم مثال عطا کرتا ہے، میدانِ کربلا کا معرکہ کوئی عام معرکہ نہیں بلکہ رہتی دنیا تک ایک دائمی پیغام ہے۔

ملک کو چیلنجز درپیش، بطور قوم حسینی کردار کی ضرورت ہے: صدر مملکت

انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے اپنے خاندان، رفقاء کے ہمراہ سچائی اور دین کی سربلندی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، امام عالی مقام کا پیغام صرف اُن کے زمانے تک محدود نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر پیغام ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی قومی زندگی میں دیانت، برداشت، صبر، قربانی اور اصول پسندی کو جگہ دینا ہوگی۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

عاشورہ ہمیں حق اور باطل، عدل اور ظلم کے درمیان ابدی جنگ کی یاد دلاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

یوم عاشور کے موقع پر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے قوم پر زور دیا کہ وہ عاشورہ کا دن عقیدت، وقار اور تمام مسالک کے احترام کے ساتھ منائیں اور اس عظیم قربانی کے اصل پیغام کو فروغ دیں جو اتحاد و امن ہے، آئیے ہم حضرت امام حسینؑ کی میراث سے حوصلہ لے کر ایک ایسا پاکستان بنائیں جو ناانصافی، فرقہ واریت اور خوف سے پاک ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشورہ ہمیں حق اور باطل، عدل اور ظلم کے درمیان ابدی جنگ کی یاد دلاتا ہے، کربلا میں حضرت امام حسینؑ، ان کے اہلِ بیتؑ اور جاں نثار ساتھیوں کی عظیم قربانی ہر اس انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے جو ظلم کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اور حق پر ڈٹا رہتا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہادتِ امام حسینؑ صرف تاریخ کا ایک باب نہیں بلکہ ہمارے دین کی روح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ قربانی ہمیں ہمت، صبر، اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، کربلا ہمیں سکھاتا ہے کہ ظلم چاہے کتنا ہی طاقتور ہو، اس کے سامنے سر جھکانا مومن کا شیوہ نہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم پر زور دیا کہ وہ عاشورہ کا دن عقیدت، وقار اور تمام مسالک کے احترام کے ساتھ منائیں اور اس عظیم قربانی کے اصل پیغام کو فروغ دیں جو اتحاد و امن ہے، آئیے ہم حضرت امام حسینؑ کی میراث سے حوصلہ لے کر ایک ایسا پاکستان بنائیں جو ناانصافی، فرقہ واریت اور خوف سے پاک ہو۔

متعلقہ مضامین

  • عاشورہ ہمیں حق اور باطل، عدل اور ظلم کے درمیان ابدی جنگ کی یاد دلاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • یومِ عاشور ہمیں قربانی اور حق گوئی کا پیغام دیتا ہے، صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات
  • ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی سخت ضرورت ہے، صدر مملکت
  • امام حسینؓ کی سیرت سے رہنمائی لینے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، وزیراعظم
  • واقعہ کربلا باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت ہے: صدر مملکت
  • ’حضرت امام حسینؓ کی قربانی پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ سرمایہ ہے‘، یومِ عاشور پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا پیغام
  • واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کائنات کا سب سے عظیم معرکہ
  • یوم عاشور آج، مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد: صبر، قربانی، حق گوئی کا پیغام: صدر، وزیراعظم
  • کربلا کا درس ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ہے، وزیراعظم