data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن کرنل شیر خان نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرات اور شجاعت کا
مظاہرہ کیا جسے دشمن بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہوا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے اور اْن کی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے ملک کی حفاظت کے لئے لڑنے کی وہ مثال قائم کی جو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نہ صرف اپنے اہل خانہ بلکہ پورے قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیپٹن کرنل شیر خان شہید

پڑھیں:

کیپٹن کرنل شیر خان کو ان کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت اور افواج سلام پیش کرتی ہیں، آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف ایئر اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشانِ حیدر کو ان کی 26ویں برسی پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے بے مثال جرأت اور وطن سے محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے حوصلے اور عزم کی ایک روشن علامت ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نامساعد حالات میں ان کی شجاعت، قیادت اور فرض شناسی پاک فوج کی اعلیٰ روایات کی عکاس ہیں۔ انہوں نے فرنٹ لائن پر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی بہادری دکھائی اور وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی، پاکستان کی مسلح افواج کی اس جذبۂ قربانی اور فرض شناسی کی آئینہ دار ہے جو ان کے کردار کا حصہ ہے۔ ان کی شجاعت اور حب الوطنی آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ہم اپنے اس عظیم ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہر قیمت چکائیں گے۔

اس دن کے موقع پر مسلح افواج، وفاداری، جرأت اور عزت و وقار جیسے اعلیٰ اقدار کو اپنانے کے عہد کی تجدید کرتی ہیں جن کا عملی مظاہرہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک فوج جنگ کارگل شہدا کرنل شیر خان

متعلقہ مضامین

  • کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا یومِ شہادت، وزیرِ اعظم کا خراجِ عقیدت
  • کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں: صدرِ مملکت
  • صدر آصف علی زرداری کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو زبردست خراجِ عقیدت
  • کیپٹن کرنل شیر خان شہیدکی 26 ویں برسی، مزار پر پھول رکھنے کی تقریب
  • قوم کے عظیم سپوت کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج منائی جا رہی ہے
  • قوم کے عظیم سپوت کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج
  • کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی آج 26 ویں برسی
  •  کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کی 26 ویں برسی،افواج پاکستان کا خراج عقیدت
  • کیپٹن کرنل شیر خان کو ان کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت اور افواج سلام پیش کرتی ہیں، آئی ایس پی آر