گرین سبیل: شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک غیر روایتی انداز
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
“گرین سبیل” حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک منفرد اور بامقصد طریقہ ہے، جو شہدائے کربلا کی قربانیوں سے متاثر ہو کر ماحولیاتی تحفظ کی ایک مہم کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
روایتی سبیلوں میں جہاں امام حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھیوں کی پیاس کی یاد میں پانی تقسیم کیا جاتا ہے، وہیں گرین سبیل کا مقصد عوام کو درخت لگانے، ماحول کو محفوظ بنانے اور قدرتی وسائل کی حفاظت کی جانب راغب کرنا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Sunday Times (@sundaytimes)
یہ مہم زندگی، خدمت، اور فطرت کے احترام کی علامت بن چکی ہے، جو اسلامی تعلیمات اور کربلا کے پیغام سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ گرین سبیل کی سرگرمیاں محرم اور صفر کے مہینوں میں کراچی سمیت ملک بھر میں مختلف سماجی، مذہبی اور ماحولیاتی تنظیموں کے اشتراک سے منعقد کی جاتی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرین سبیل
پڑھیں:
ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک ختم، قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی:ایشیا کپ میں ریفری کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، پی سی بی کے گرین سگنل پر قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ ہوگئی۔
تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے اور اب میچ ساڑے 8 بجے کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت کرکٹ میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع کردار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا اور واضح کیا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان اس معاملے پر کافی دیر ڈیڈلاک رہا جو بعدازاں ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کو ہوٹل میں ہی رہنے کا کہا گیا اس دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشاورت کے لیے دو سابق چیئرمین رمیز راجا اور نجم سیٹھی کو بھی طلب کیا بعدازاں پی سی بی نے قومی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا گرین سگنل دیا جس پر دبئی کے ہوٹل میں موجود ٹیم میچ کھیلنے کےلیے اسٹیڈیم روانہ ہوگئی۔