ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں ہمیں حسینی کردار کی ضرورت ہے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یومِ عاشورہ ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزمِ صمیم کا پیغام دیتا ہے۔
یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ اور اُن کے جانثار رفقاء کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ واقعہ کربلا باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت ہے، امامِ عالی مقام کی شہادت ایک الٰہی مشن تھا جس کی بنیاد صداقت، عدل اور خدا کی رضا تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کربلا ضمیر، کردار اور دین کی اصل روح کا امتحان تھا، امام حسین ؓ کا عظیم پیغام اصولوں پر ڈٹ جانے، ظلم و جبر کے سامنے نہ جھکنے کا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ آج ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی ضرورت ہے، ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو امام حسین ؓ کے پیغامِ حریت اور عدل کا مظہر بنائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول سے ملاقات
سٹی 42 : چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی۔
مس ھاؤ نے پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول نے مس ھاؤ کی تجویز کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ایسا چیمبر پاک چین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا