Islam Times:
2025-09-17@23:42:34 GMT

بولان، نو محرم الحرام کا جلوس برآمد، عزاداروں کی شرکت

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT

بولان، نو محرم الحرام کا جلوس برآمد، عزاداروں کی شرکت

نویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سکیورٹی حصار میں امام بارگاہ اثناء عشریہ مچھ سے برآمد ہوا۔ جس میں عزاداروں نے نوحہ خوانی اور مارتمداری کرتے ہوئے عزاداری کی۔ اس موقع پر مجلس عزاء بھی پڑھی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان کے شہر مچھ میں نو محرم الحرام کا ماتمی جلوس آج برآمد ہوا۔ نویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سکیورٹی حصار میں امام بارگاہ اثناء عشریہ مچھ سے برآمد ہوا۔ اس موقع پر ماتمی دستوں پر مشتمل عزاداروں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کی۔ جلوس عزاء اپنے روایتی مخصوص روٹس سے ہوتا ہوا امام بارگاہ مچھ میں اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء شیخ ولایت حسین جعفری، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ دبیر حسین، سردارزادہ حیدر عباس اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے قائدین سمیت عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عزاداروں کو امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کے آثار اور بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے مصائب سے متعلق گفتگو کی اور مجلس عزاء پڑھی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ایف سی اور پولیس کے اہلکار سکیورٹی پر مامور تھے، جبکہ موبائل سروسز کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محرم الحرام کا

پڑھیں:

مظفر آباد، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام سیمینار

مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سید علی گیلانی کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے طویل جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں اور ان کا نظریہ کشمیر کی آزادی کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیمینار کے اختتام پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • وزیر آباد: نالہ ایک سے سیلاب  میں آنے والا مارٹر گولہ برآمد
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
  • موجودہ حالات میں جلوس نکالنا سیاست نہیں، بے حسی ہے‘سکھد یوہمنانی
  • فورٹی نیٹ نے سیکیورٹی ڈے کے موقع پر خودمختار SASE پیش کیا
  • حب چوکی پر بس سے اسمگل شدہ سامان نکل آیا، ضبط کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کسٹم کی ہوائی فائرنگ
  • مظفر آباد، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام سیمینار
  • سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار