لاہور،فیصل آباد (نیوز رپورٹر+نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو، ڈی پی او عبادت نثار، منتخب نمائندگان، لیگی رہنما ایوب خان گادھی، قدیر اعوان، راحیل انور، حارث امجد اور عقبہ وڑائچ شریک ہوئے۔  عظمیٰ بخاری نے سکیورٹی ودیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب عزاداروں کو مکمل تحفظ اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوںنے مرکزی امام بارگاہ، جلوس کے روایتی راستوں، مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سکیورٹی‘صفائی اور سبیلوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تمام مکاتبِ فکر کا اتحاد قابل تحسین ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ علماء منبر و محراب سے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا پیغام دیں۔آخر میں جلوس کے منتظمین نے بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

محرم الحرام کی مناسبت سے ایف سی بلوچستان ہیڈکوارٹرز میں سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد

ایف سی بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علما کرام، تاجر برادری اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر محرم الحرام میں تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی جب کہ شرکا نے محرم الحرام میں  جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں بھرپور حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ محرم الحرام میں پرامن حالات کو قائم کرنے میں تمام شرکا کا کلیدی کردار ہے۔

عالم دین قاری عبیداللہ نے بتایا کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایک ملاقات ہوئی۔  ہمارے دشمن بہت سے ہیں اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام کرنے میں ایف سی کا اہم کردار ہے۔

ہزارہ برادری کے حاجی محمد اعجاز کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات میں محرم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر بات چیت ہوئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • 7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس چوہدری اععجاز ککےشاہ کی رہائش سے برآمد
  • سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
  • گلگت، انجمن امامیہ کے وفد کا کنٹرول روم کا دورہ، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا
  • کوئٹہ، محرم الحرام کی سکیورٹی سے متعلق ایف سی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس
  • صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
  • محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات : ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں اہم کانفرنس
  • محرم الحرام کی مناسبت سے ایف سی بلوچستان ہیڈکوارٹرز میں سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
  • جڑانوالہ‘ چنیوٹ دورہ‘ عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف آڈٹ رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے: عظمیٰ بخاری