ای او بی آئی کے مزدوردشمن رویے کی مذمت کرتے ہیں، عابد بخاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سلور کاٹن ملزورکرز یونین سی بی اے کے صد رسید عابد بخاری، نائب صدر غلام رسول اور جنرل سیکریٹری اظہر محمد نے ای او بی آئی رجسٹر ڈ خواتین ورکرزا ایکشن کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے ای او بی آئی کے مزدور دشمن رویہ کی نشاندہی اور مذمت کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ای او بی آئی حیدر آبا د ریجن اور چیر مین EOBI نے حقدار مزدور خواتین پنشنرز پر مظالم کا ایک سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں حقدار خواتین بیوا ہ اور مزدوروں کو پینشنرز کی عدم ادائیگی قابل مذمت ہے ۔انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالحمید پنہور ، اسٹنٹ ڈائر یکٹر پارس ابڑو، کاشف شاہ اور کلرک ایاز پرائیویٹ بروکرز کے ذریعے رشوت طے کرنے کے بعد پینشن جاری کرتے ہیں اور ورکرز کو کلیم فارم جاری نہیں کیا جاتا نہ ہی فون کر کے پینشنر ز کو اطلاع دی جاتی ہے، پینشنر ز EOBIآفس کے چکر کاٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکشن 33۔ 34اور سیکشن 35کی اپیلیں سننے کے لیے اتھارٹی کو حیدر آباد بھیجاہی نہیں جا رہا ہے اور اگر بھیجا بھی جاتا ہے تو من پسند لوگوں کے کیس لگائے جاتے ہیں، کئی سالوں سے اپیلیں التوا کا شکار ہیں جبکہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود EOBIکی بڑھی ہوئی پیشن 1500روپے سے بھی پینشنرزا بتک محروم ہیں۔ یونین رہنمائو ںنے EOBIانتظامیہ کو متنبہ کیا ہے وہ دس دن میں خواتین ورکرز ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات پر عمل درآمد کرے دوسری صورت میں پریس کلب حیدر آباد پر EOBIپینشن کے حقدار مزدور و خواتین اور بیوائوںکے ہمراہ مظاہرہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: او بی آئی
پڑھیں:
گولارچی: پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گولارچی (نمائندہ جسارت ) گولارچی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم اعجاز احمد عرف ججی بھٹی کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم ایک سابقہ مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی بدین کی ہدایات پر ایس ایچ او گولارچی انسپکٹر انور لغاری کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چرس فروخت کرنے والے روپوش ملزم اعجاز احمد عرف ججی بھٹی کو دھر لیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم پہلے ہی شہید فاضل راہو پولیس اسٹیشن میں درج کیس نمبر 59/2025، دفعہ 324 پی پی سی میں روپوش تھا، اور طویل عرصے سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی، جس کی بنیاد پر اس کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ نمبر 162/2025، دفعہ 9(1)C/B درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او انور لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ علاقے کو نشہ آور اشیاء سے پاک کیا جا سکے۔علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں۔