خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلیے خواتین و اقلیتی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پشاور:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے خواتین و اقلیتی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 5 میں سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو دو، دو جبکہ جمعیت علما اسلام کے حصے میں ایک نشست آئی ہے، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی غزالہ انجم اور شاہین حبیب اللہ، پیپلز پارٹی کی عاصمہ عالمگیر اور ناعمہ کنول جبکہ جے یو آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے نعیمہ کشورخان نامزد رکن ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی 21 خالی نشستوں میں سے 8 جمعیت علما اسلام، 6 مسلم لیگ(ن) کو مل گئی ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کی خواتین نشستوں میں 5 پیپلز پارٹی جبکہ اے این پی اور پی ٹی آئی پی کو ایک ایک نشست ملی ہے۔
جے یو آئی کے حصے کی 8 نشستوں پر بلقیس، ستارہ آفرین، ایمن جلیل جان، مدینہ گل آفریدی، رابعہ شاہین، نیلوفربیگم، ناہیدہ نور اور عارفہ بی بی، مسلم لیگ (ن) کے حصہ میں آنے والی 6 نشستوں پر آمنہ سردار، فائزہ ملک، افشاں حسین، شازیہ جدون، جمیلہ پراچہ اور فرح خان ایڈوکیٹ، پیپلزپارٹی کے حصہ میں آنے والی 5 نشستوں پر شازیہ طہماس، ساجدہ تبسم، مہرسلطانہ ایڈوکیٹ، اشبرجدون اورفرزانہ شیرین، تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کی جانب سے نادیہ شیر جبکہ اے این پی کی جانب سے خدیجہ بی بی نامزدارکان میں شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کی 4 اقلیتی میں سے دو جے یو آئی جبکہ (ن) لیگ اور پی پی کے حصہ میں ایک ، ایک نشست آئی ہے، جے یو آئی کی جانب سے عسکری پرویز اور گورپال سنگھ،(ن)لیگ کی جانب سے سریش کمار جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بہاری لال نامزد اقلیتی ارکان میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا سے قومی کی جانب سے جے یو ا ئی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ
پڑھیں:
ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹیم سے باہر
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا باضابطہ اعلان کیا۔
اہم بات یہ ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان دونوں کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
ٹیم کی قیادت اس بار آل راؤنڈر سلمان آغا کے سپرد کی گئی ہے جو پہلی بار قومی ٹیم کو کسی بڑے ٹورنامنٹ میں لیڈ کریں گے۔
منتخب کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فاران، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور صفیان مقیم شامل ہیں۔
سلیکشن کمیٹی کے مطابق اسکواڈ نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کے امتزاج پر مشتمل ہے تاکہ ٹیم کو نئی توانائی کے ساتھ میدان میں اتارا جا سکے۔
شائقین کرکٹ کے لیے یہ اعلان حیران کن بھی ہے کیونکہ کئی سالوں بعد بابر اعظم اور رضوان جیسے بڑے نام کسی بڑے ایونٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
Post Views: 7