امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ حق، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ حق، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ،آج کا دن امام حسین علیہ السلام کے عظیم فلسفہ حق، صبر، قربانی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ امام عالی مقامؑ نے میدانِ کربلا میں اپنے خون سے قرآن ، شریعت رسول ﷺکی پاسداری ،ظلم کیخلاف ڈٹ کر حق پر قائم رہنے کے اصولوں کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک ایسا ابدی درس ہے جو ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ باطل کے سامنے سر نہیں جھکانا چاہیے، چاہے اس کی قیمت جان کی قربانی ہی کیوں نہ ہو۔(جاری ہے)
آج کے دن ہم اہلبیتِ اطہارؑ سے محبت اور ان کی قربانیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم حق و صداقت کی راہ پر قائم رہیں گے۔اور شریعت رسول ﷺکی پاسداری کرتے ہوئے زندگی بسر کرینگے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ امام حسینؑ کی تعلیمات کو اپنے کردار اور رویوں میں اپنائیں، کیونکہ یہی راہ ہمیں ایک پرامن، منصفانہ اور ترقی یافتہ معاشرے کی طرف لے جا سکتی ہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم ہر طرح کے ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں گے اور حق و انصاف کے علم کو سربلند رکھیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے خلاف خلاف ڈٹ
پڑھیں:
واقعہ کربلا حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے: علامہ راغب حسین نعیمی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ واقعہ کربلا سے حق کیلئے ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے۔ علما کرام معاشرے میں رواداری اوربھائی چارے کو فروغ دیں۔ محرم الحرام تمام مسلمانوں کیلئے قابل احترام ہے۔ امن وامان برقراررکھنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہئے۔ سیدنا امام حسینؓ کی شہادت کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ امام حسینؓ نے اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر دین پر کسی بھی قسم کی آنچ نہ آنے دی۔ نواسہ رسول سیدنا حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی خاطر جام شہادت نوش فرما کر اسلام کا پرچم سربلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ ا لمبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا امام حسین ؓکی شہادت ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ آپؓ کی عظیم قربانی مسلمانوں کیلئے تاقیامت مثال بن گئی۔آپؓ نے رسول اللہؐ کی بارگاہ میں کامیابی حاصل کی اورجنت کی سرداری پائی