مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
کلیم اختر: مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سےنقصانات کی رپورٹ جاری، شدید بارش میں مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث نقصانات رپورٹ ہوئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کی رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، مون سون بارشوں کے باعث 2 مخدوش و کچے مکانات متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کر دی۔
نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا ، ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش،مزید بارشوں کی پیشگوئی
لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں مون سون بارشوں کا سپیل جاری ، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے،لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔
شہرکےمختلف علاقوں،پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی ،غازی روڈ، ڈی ایچ اے میں موسلا دھار بارش سےموسم ٹھنڈاہوگیا۔
دوسری جانب جڑواں شہروں میں بھی 130 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔
موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہوگئی، جبکہ نالہ لئی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں الرٹ جاری ہے، نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ تعینات ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔
محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، بلوچستان، مری، گلیات اور کشمیر میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب کہوٹہ میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔
Post Views: 2