سکھرچیمبرآف کامرس کے وفد کی سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر چیمبر آف کامرس کے وفد کی سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات.، عید کے تیسرے روز سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر محمد خالد کاکیزئی کی قیادت میں نائب صدر ملک اویس رئیس اور سابقہ صدر عامر علی خان غوری پر مشتمل وفد نے سینئر سیاستدان و رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ملاقات میں سکھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، سیپکو کی ناقص کارکردگی سے پیدا ہونے والی عوامی پریشانیوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بجٹ کے ممکنہ اثرات اور علاقائی سطح پر کاروباری طبقے کو درپیش چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔سید خورشید احمد شاہ نے چیمبر کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ان تمام اہم امور کو قومی سطح پر اٹھائیں گے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سید خورشید احمد شاہ
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔