چین کا اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 21 سے 22 جون تک اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 51 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لئے چین کی کوششوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کی جامع ترقی کو سراہا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی قرارداد میں چین کے ساتھ دوستی کے متن کو چھٹی مرتبہ شامل کیا گیا ہے اور چین اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔منگل کے روز ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین اور اسلامی ممالک اور او آئی سی کے ساتھ تعاون میں نتیجہ خیز نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم اور اس کے رکن ممالک کے نمائندوں نے چین کی قومیتی اور مذہبی پالیسیوں اور سنکیانگ کی تعمیر و ترقی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے سنکیانگ سمیت چین کے دیگرعلاقوں کے متعدد دورے کیے ہیں اور مثبت تبصرے دیے ہیں۔ چین اسلامی ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آسٹریلوی ہائی کمشنر کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں آسٹریلوی سفارتخانے کی جانب سے جارج نونن میکر ہیڈ آف ڈومیسٹک پالیٹیکل پاکستان بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خصوصاً صحت، تعلیم، زراعت، ثقافت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں سمیت پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط اور اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ نہایت ضروری ہے۔ پنجاب میں آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں آسٹریلوی سرمایہ کاروں کے لیے گراں قدر مواقع موجود ہیں اور حکومت پنجاب ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کو اپنا بااعتماد دوست اور اہم اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے۔