وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، ایران،اسرائیل تنازع میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سی پیک، علاقائی سلامتی ،معاشی صورتحال سمیت ایران-اسرائیل تنازع میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد کیلئےنیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں پر مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مضبوط بنائے گا بلکہ خطے میں خوشحالی کا ذریعہ بھی بنے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی میکرو اکنامک آؤٹ لک میں بہتری آئی ہے اور حکومت معیشت کے استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ چینی سفیر نے پاکستان کے سفارتی فورمز پر مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی اور پاک-چین تعاون کے مختلف پہلوؤں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
3ہزار سکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
امریکا سے حالیہ تجارتی معاہدے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب کھول سکتے ہیں، بلاول بھٹو
فائل فوٹو۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینئر ڈائریکٹر امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں۔ ملاقات کے موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی موجود تھیں۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور رکی گل کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، تجارتی و سفارتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ناقابل فراموش تھا، صدر ٹرمپ کی امن کے لیے کوششیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی جانی چاہئیں۔ وہ نوبیل امن انعام کے حقدار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدوں کا خیر مقدم کیا اور کہا پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل نے بلاول بھٹو زرداری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امریکا کی جانب سے پاکستان سے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔