بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے اجلاس میں چینی سفیر کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے اجلاس میں چینی سفیر کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ : بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا تاکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے متعلق مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔اس موقع پر ایجنسی میں چین کے مستقل نمائندے، سفیر لی سونگ نے چین کے موقف کی وضاحت کی ۔ لی سونگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن، ایٹمی ہتھیاروں کے “عدم پھیلاؤ معاہدے “کا فریق اور ایک جوہری طاقت ہے،اُس کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی،
جو کہ ایک غیر جوہری طاقت ہے اور ایجنسی کے حفاظتی اقدامات کو قبول کرتی ہے، انتہائی سنگین اقدام ہے ، اور چین اس کی سخت مذمت کرتا ہے۔ لی سونگ نے زور دیا کہ مذاکرات اور تعاون ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے بنیادی ذرائع ہیں، اور مواصلات اور مذاکرات ہمیشہ پائیدار امن کے حصول کے صحیح راستے ہیں۔ بین الاقوامی برادری،
خاص طور پر امریکہ کو کشیدگی کو کم کرنے اور گفت و شنید اور مذاکرات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی کوششیں کرنی چاہئیں۔ لی سونگ نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ نظام کا مضبوط دفاع بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے لازم ہے اور یہ بین الاقوامی برادری کے بنیادی مفادات میں شامل ہے۔ چین ایجنسی کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں غیرجانبداری سے انجام دینے اور ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل میں مثبت کردار ادا کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی ٹی وی کے ایک عوامی پول میں شرکاء کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی سخت مذمت اگلی خبرہمیں اولمپک تحریک کے اقدار اور توانائی کو برقرار رکھنا ہوگا، صدر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کرسٹی کوینٹری اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کب سے کر رکھی تھی؟ امریکی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف ایران کے بعد غزہ؟ اسرائیلی اپوزیشن نے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ امریکی درخواست پر قطر کی ثالثی: ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا آغاز اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق کردی، عملدرآمد شروعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی جوہری پر امریکی ایران پر حملے کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم کی حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر محمد رضوان طاہر, نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم کی شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، وزیراعظم کی کی جوابی کاروائی میں فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔