چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اسپورٹس پروگراموں کی جدید نشریات کو فروغ دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اسپورٹس پروگراموں کی جدید نشریات کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
لوزان :چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور ان کے وفد نے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں آئی او سی کے اعزازی تاحیات صدر تھامس باخ اور آئی او سی کی نئی صدر کرسٹی کوینٹری سے ملاقات کی۔ فریقین نے جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اسپورٹس پروگراموں کی جدید نشریات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، تھامس باخ کی حمایت سے، چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کاپی رائٹ معاہدوں، ایونٹ براڈکاسٹنگ، سگنل پروڈکشن، اور ثقافتی تبادلوں سمیت دیگر شعبوں میں اہم نتائج حاصل کیے ہیں، اور شراکت داری مسلسل گہری ہوتی جا رہی ہے۔
آج ہی، سی ایم جی نے اطالوی اولمپک کمیٹی اور میلان اولمپک تنظیم کمیٹی کے ساتھ تعاون پر دستخط کرتے ہوئے 2026 میلان-کورٹینا ڈی امپیزو سرمائی اولمپکس کا نشریاتی ادارہ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ 2026 میلان سرمائی اولمپکس کے ” 8k سگنل پروڈکشن” میں شامل دنیا کی واحد میڈیا تنظیم کی حیثیت سے ،سی ایم جی نومنتخب صدر کرسٹی کوینٹری کی رہنمائی میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا منتظر ہے تاکہ عالمی ناظرین کو سرمائی کھیلوں کا ایک شاندار آڈیو ویژول تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
باخ نےسی ایم جی اور سربراہ شین ہائی شیونگ کو اولمپک تحریک کی طویل مدتی حمایت اور شاندار شراکت پر خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا، تاکہ اولمپک تحریک اور ثقافت کو آگے بڑھانے میں مشترکہ کوششیں کی جا سکیں اور ایک زیادہ متحد دنیا کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے۔کرسٹی کوینٹری نے کہا کہ آئی او سی ہمیشہ سی ایم جی کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتی ہے، اور دونوں فریقوں کے حاصل کردہ شاندار نتائج اولمپک تحریک کی ترقی کو فروغ دیتے رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے میلانو سرمائی اولمپک گیمز سے متعلق چائنا میڈیا گروپ اور 2026 میلانو کوٹینا فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون طے پا گیا قومی کرکٹرحسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بیرون ملک مقیم 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنیکافیصلہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقا 138 رنز پر ڈھیرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ اور کو فروغ
پڑھیں:
بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین سپرٹ کے اصول کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل
ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین سپرٹ کے اصول کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے تجویز دی ہے کہ آئندہ اگر بھارت کے ساتھ میچ ہو تو پاکستان کی ٹیم بھارتی کپتان سے ٹاس کے وقت یا کسی بھی مرحلے پر ہاتھ نہ ملائے۔
باسط علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوینٹی یا کسی بھی قسم کا میچ ہو، اگر بھارت کپتان ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو ہمیں بھی جواب دینا چاہیے — ہاتھ نہ ملانے سے ایران نہیں نکلتی، مگر عزت بحال ہوتی ہے۔
دوسری آراء: کھیل اور منظم ٹیم سلیکشن
سابق وکٹ کیپر کامران اکمل بھی اس نظریے کی حمایت کرتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑی حسن نواز کو موقع ملنا چاہیے تھا “آج حسن نواز کو شامل کرنا چاہیے تھا، تا کہ ٹیم میں نئی توانائی اور جذبہ آئے۔ بعض معاملات میں پہلے ہی سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ کون کھیلنے والا ہے، کوئی خاص فیصلے میچ سے گھنٹوں پہلے ہی افواہوں کی زینت بن جاتے ہیں۔”
واقعہ کیا ہوا؟
ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ دبئی میں ہوا۔ ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہ ملایا۔ بعد ازاں، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی ٹیم اور شائقین نے اس حرکت کو غیر کھیل پسندانہ قرار دیا ہے، اور کئی لوگ باسط علی کی تجویز کے حق میں ہیں کہ آئندہ ایسے مواقع پر ہاتھ ملانے کی رسم ترک کردی جائے۔